میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) تلمبہ کی مشہور و معروف سیاسی سماجی و فلاحی شخصیت حاجی محمد رمضان آرائیں سکنہ موضع چاہ باغ والا کے رہائشی جوکہ رضائے الٰہی وفات پا چکے تھے ۔انکے ایصال ثواب کے لئے رسم قل خوانی ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی۔ قل خوانی میں سیاسی، سماجی و فلاحی شخصیات کے علاوہ دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ قل خوانی میں مرحوم کی مغفرت کے لئے قرآن خوانی اور خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔ اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے وسیع پیمانے پر لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا ۔
![]()