تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آرافات منہاس کی آل راؤنڈ کارکردگی، پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی

آرافات منہاس کی آل راؤنڈ کارکردگی، پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی

راولپنڈی، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان نے سہ فریقی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے حسن نواز نے 79 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ آرافات منہاس نے 59 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ فہیم اشرف نے بھی 26 گیندوں پر 39 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 38.4 اوورز میں 215 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آرافات منہاس نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ کے لیے 14 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان

اسلام آباد/ کراچی، (اسپورٹس رپورٹر ذیشان حسین ) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے