Home / اہم خبریں / میاں چنوں عطائی ڈاکٹر نے آپریشن کے دوران 10 سالہ بچی کی بڑی آنت کاٹ دی، متاثرہ بچی زندگی اور موت کی کشمکش میں نشتر ہسپتال ملتان میں

میاں چنوں عطائی ڈاکٹر نے آپریشن کے دوران 10 سالہ بچی کی بڑی آنت کاٹ دی، متاثرہ بچی زندگی اور موت کی کشمکش میں نشتر ہسپتال ملتان میں

میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) میاں چنوں عطائی ڈاکٹر نے آپریشن کے دوران 10 سالہ بچی کی بڑی آنت کاٹ دی، متاثرہ بچی زندگی اور موت کی کشمکش میں نشتر ہسپتال ملتان میں ایڈمٹ، ورثاء کا اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سائل محمد اکبر ولد اسماعیل چک نمبر 7 ای آر/ ایک سو تئیس میاں چنوں نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ دنوں میری دس سالہ بچی صائمہ سعدیہ کے پیٹ میں شدید درد ہونے پر ہم بچی کو علاج کیلئے پاکستان میٹرنٹی ہوم دُلو بنگلہ روڈ اقبال نگر لے کر گئے، جہاں پر موجود عطائی ڈاکٹر عابد حسین کاٹھیا نے بتایا کہ بچی کے اپنڈکس کا آپریشن ہوگا، ہم نے بچی کا اپنڈکس کا آپریشن کرانے کے بعد گھر لے گئے جسکے بعد بچی کا پیشاب بند ہوگیا اور پیٹ پھولنا شروع ہوگیا، ہم فوری دیگر ڈاکٹروں کے پاس لیکر گئے تو اُنہوں نے کہا کہ یہ ہمارے بس کا کام نہیں بچی کی حالت نازک ہے فوری نشتر ہسپتال لے جاؤ، ہم ڈاکٹروں کی رائے پر فوری نشتر ہسپتال لیکر گئے تو نشتر میں بچی کا دوبارہ آپریشن کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچی کی بڑی آنت اور دیگر چھوٹی آنتیں کاٹ دی گئی ہیں، سائل نے بتایا کہ میں نے عطائی ڈاکٹر سے اس سلسلہ میں بات کی تو اس نے کہا کہ میں نے آپریشن ٹھیک کیا ہے جاؤ جو کرنا ہے کرلو، سائل نے بتایا کہ مذکورہ ڈاکٹر ہمیں اب سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا اور میں ایک غریب آدمی ہوں مذکورہ عطائی ڈاکٹر نے میری بچی کے ساتھ جو ظلم کیا ہے مجھے انصاف چاہیے، سائل نے ڈی سی او ساہیوال، صوبائی وزیر صحت اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایمن فاطمہ کی دھواں دار نصف سنچری، پاکستان ویمنز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف شاندار کارکردگی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے