تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ کو پاکستان کا پہلا مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل صوبہ بنانے کے لیے حکومت اور ہواوے کے درمیان معاہدہ

سندھ کو پاکستان کا پہلا مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل صوبہ بنانے کے لیے حکومت اور ہواوے کے درمیان معاہدہ

شنگھائی، چین (نوپ نیوز انٹرنیشنل ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے دورۂ چین کے دوران سندھ حکومت اور عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے درمیان صوبے کو پاکستان کا پہلا مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل صوبہ بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے معاہدے کے تحت سرکاری امور کی ڈیجیٹلائزیشن، صوبائی کلاؤڈ نظام، ڈیٹا سینٹرز، جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، اسمارٹ سٹیز اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کیا جائے گا جبکہ نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتیں فراہم کرنے اور مقامی ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو فروغ دینے پر بھی توجہ دی جائے گی ۔

مفاہمتی یادداشت پر وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری سید قاسم نوید نے دستخط کیے، جبکہ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ہواوے پاکستان کے چیئرمین بھی شریک تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت کا مقصد محض ٹیکنالوجی خریدنا نہیں بلکہ مشترکہ منصوبوں، تکنیکی معلومات کی منتقلی اور نوجوانوں کی تربیت کے ذریعے ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی اور خود انحصاری کو فروغ دینا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی کاشف ہاشمی پر مبینہ پولیس تشدد، کے یو جے دستور کا شدید احتجاج آئی جی سندھ سے ملوث اہلکاروں کی فوری معطلی شفاف تحقیقات اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے سینئر صحافی اور کرائم رپورٹرز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے