Home / اہم خبریں / آل پرائیوٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ڈویژن کے تعلقہ کنری کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

آل پرائیوٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ڈویژن کے تعلقہ کنری کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آل پرائیوٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن تعلقہ کنری کی نئی باڈی کی تشکیل کے حوالے سے ایک اجلاس نیو لائف ہائر سیکنڈری اسکول میں منعقد ہوا جبکہ اس موقع پر حلف برادری کی تقریب بھی منقعد ہوئی جس کے مہمان خصوصی آل پرائیوٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص کے صدر فیصل خان زئی تھے جنہوں نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا، اجلاس میں اتفاق رائے سے تعلقہ کنری کے صدر کے لئے محمد اشرف آرائیں، سینئر نائب صدر گلزار حسین، نائب صدر محمد خالد بھٹی اور جنرل سیکریٹری محمد حسن میمن، انفارمیشن سیکریٹری الطاف اشرف و دیگر عہدیداروں کو منتخب کیا گیا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل خان زئی نے تعلقہ کنری کے مرحوم صدر انجئینر حمادالرحمان آرائیں کی بے لوث خدمات اور پرائیوٹ اسکولز کی بہتری کے لئے کی گئی کاوشوں پر ان کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عہدوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے ہمیں اپنے عمل سے مقابلے کے اس جدید درو میں تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کرنا ہونگے اس کے لئے ہم سب کو اپنے شعبے سے مخلص ہونا ہوگا اس موقع پر سئینر نائب صدر میرپورخاص غضنفر علی خان، صدر تعلقہ شجاع آباد غلام مرتضی، نو منتخب صدر محمد اشرف آرائیں و دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایمن فاطمہ کی دھواں دار نصف سنچری، پاکستان ویمنز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف شاندار کارکردگی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے