اسلام آباد/ کراچی، (اسپورٹس رپورٹر ذیشان حسین ) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے ہیڈ کوچ احسان اللہ خان نے آذربائیجان میں ہونے والے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026 کے لیے 14 رکنی قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ قومی ٹیم 20 اکتوبر کو اسلام آباد سے باکو روانہ ہوگی۔
اسکواڈ میں شیان عبدالجبار مروت، محمد سلمان، محمد عالم، مقبول احمد، شہراز خان، رمیز رضا، عامر حمزہ، محمد مصطفیٰ، الہان خان علی، بخشی حمال خان، اویس فیض، زین العابدین، دانش مسیح اور کلیم اللہ شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کا انتخاب پی ایف ایف نیشنل انڈر 17 چیمپئن شپ 2026 میں نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔