تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میر رضا علی کی ہلاکت: کمیشن رپورٹ پر عمل درآمد کے لیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

میر رضا علی کی ہلاکت: کمیشن رپورٹ پر عمل درآمد کے لیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) میر رضا علی کی ہلاکت سے متعلق کمیشن رپورٹ پر عمل درآمد کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور سندھ ضیا الحسن لنجار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر بلدیات و ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ناصر حسین شاہ، وزیر محنت و انسانی وسائل سعید غنی، ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد اقبال میمن نے شرکت کی۔

اجلاس میں کمیشن رپورٹ کے نتائج سفارشات اور ان پر عمل درآمد کے طریقۂ کار پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ سفارشات پر پیش رفت کے لیے متعلقہ امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی اپنی سفارشات جلد از جلد وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرے گی تاکہ کمیشن رپورٹ پر عمل درآمد کے حوالے سے آئندہ اقدامات کیے جا سکیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ کے لیے 14 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان

اسلام آباد/ کراچی، (اسپورٹس رپورٹر ذیشان حسین ) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے