تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جاموں بولہ میں بڑا سیاسی اجتماع، چوہدری محمد اعظم وڑائچ کا اہم خطاب

جاموں بولہ میں بڑا سیاسی اجتماع، چوہدری محمد اعظم وڑائچ کا اہم خطاب

گجرات، (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) گجرات منگوال جاموں بولہ میں مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری محمد اعظم وڑائچ کی میزبانی میں بڑا سیاسی اجتماع منعقد ہوا، جس میں علاقہ بھر سے کارکنوں، حامیوں اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد اعظم وڑائچ نے کہا کہ ”پیسے دے کر ووٹ تو خریدے جاسکتے ہیں مگر ضمیر نہیں۔“ ان کا کہنا تھا کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے اور عوام کو اپنے ووٹ کا فیصلہ سوچ سمجھ کر اور اپنے ضمیر کے مطابق کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں عوام کا اعتماد سب سے اہم ہے، جبکہ عوامی حمایت کسی دباؤ یا لالچ کے بجائے کارکردگی اور اعتماد کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔

اس موقع پر شرکاء کی جانب سے سیاسی قیادت کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔ اجتماع میں علاقے کی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیاسی اجتماع کے باعث جاموں بولہ میں سیاسی سرگرمیاں نمایاں رہیں، جبکہ مقامی سطح پر آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی سیاسی جوڑ توڑ اور رابطوں کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے چوہدری شجاعت حسین لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کنجاہ کا گجرات میں افتتاح کر دیا

گجرات،(رپورٹ ، مرزا عادل رحمان) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کنجاہ میں چوہدری شجاعت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے