تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بیرون ملک جانے والے مسافروں کی روانگی سے قبل ایئرپورٹس پر سفری دستاویزات کی تصدیق کا عمل شروع

بیرون ملک جانے والے مسافروں کی روانگی سے قبل ایئرپورٹس پر سفری دستاویزات کی تصدیق کا عمل شروع

لاہور (نوپ نیوز) بیرون ممالک جانے والے مسافروں کو مالی نقصان اور آف لوڈنگ سے بچانے کے لیے روانگی سے قبل سفری دستاویزات کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے بین الاقوامی ایئرپورٹس پر ایف آئی اے پاسپورٹ، پروٹیکٹر اور امیگریشن کا عملہ متحرک ہوگیا-

نوپ نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق ایئرپورٹس پر روزانہ سینکڑوں مسافروں کو نامکمل دستاویزات، ویزا یا امیگریشن سوالات پر عدم اطمینان کے باعث آف لوڈ کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں مسافروں کی ٹکٹیں ضائع ہونے سمیت کروڑوں روپے کا مالی نقصان ہوتا ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر اب روانگی سے قبل ہی سفری دستاویزات اور ویزا کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا گیا ہے تاکہ مسافر ایئرپورٹ پر پہنچنے سے پہلے ہی کلیئر ہو سکیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کم عمر افراد کے عمرے کے سفر کے دوران بعض افراد کے بھیک مانگنے یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے واقعات سامنے آئے ہیں جبکہ کچھ مسافر زیارت یا سیاحت کی آڑ میں غیر قانونی طور پر دیگر ممالک منتقل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

حکام کے مطابق متعدد افراد ایسے بھی سامنے آئے ہیں جو آذربائیجان، بحرین اور دیگر ممالک جا کر یا تو غائب ہوگئے یا غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش میں پکڑے گئے اور ڈی پورٹ کیے گئے، جس کے بعد یہ اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور مسافروں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

About Mabruka Waseem

یہ بھی پڑھیں

مختلف ٹی وی چینلز میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو 3، 4 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کے یو جے دستور کا اظہارِ تشویش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے آج ٹی وی، 365 نیوز، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے