تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی سی بی انٹر کلب چیمپئن شپ کا افتتاح، میرا مقصد کراچی میں کلب کرکٹ کو فروغ دینا ہے، پروفیسر اعجاز فاروقی

پی سی بی انٹر کلب چیمپئن شپ کا افتتاح، میرا مقصد کراچی میں کلب کرکٹ کو فروغ دینا ہے، پروفیسر اعجاز فاروقی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون سات کے زیر اہتمام پروفیسر اعجاز فاروقی پی سی بی انٹر کلب چیمپئن شپ 2026 کا افتتاح انو بھائی پارک ناظم آباد جیم خانہ گراؤنڈ پر ہوا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اعجاز فاروقی نے کہا کہ کراچی میں کلب کرکٹ کا فروغ ان کا بنیادی مقصد ہے اور وہ اس حوالے سے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں اعجاز فاروقی نے زون سات کے عہدیداران کو سیزن کا دوسرا ٹورنامنٹ شروع کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کلب کرکٹ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرتی ہے جس سے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ جمیل احمد نے کہا کہ زون سات نے نئے سیزن میں سب سے پہلے کلب کرکٹ کا آغاز کیا اور مختصر مدت میں پہلا ٹورنامنٹ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد دوسرے ایونٹ کا بھی آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کراچی کرکٹ کی بہتری اور کلب کرکٹ کے فروغ کے لیے تمام اختلافات بھلا کر مشترکہ پلیٹ فارم پر کام کرنا ہوگا۔

مظہر علی اعوان نے پروفیسر اعجاز فاروقی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زون سات کے دونوں ٹورنامنٹس کی اسپانسرشپ کرکے کلب کرکٹ کے فروغ میں تعاون کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ میں ٹیموں سے کوئی انٹری فیس وصول نہیں کی جائے گی، جبکہ گیندیں بھی زون سات کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے زونل ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے عبدالروف، زیب اقبال، اول خان، مسعود علی، افضال خان، مسعود خان اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی۔ تقریب کے اختتام پر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون سات کے صدر عبدالرؤف نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، جبکہ نظامت کے فرائض شاہد نواب نے انجام دیے۔ اس موقع پر جمیل احمد، وصال انصاری، مظہر علی اعوان، شہزاد عالم، ایس اے فہیم، شاہ شفیع الدین، امجد علی، نصرت محبوب، محمد ناصر ایڈووکیٹ سمیت زونل عہدیداران، کلب نمائندگان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آرافات منہاس کی آل راؤنڈ کارکردگی، پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی

راولپنڈی، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان نے سہ فریقی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے