تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم شہر کی تاریخ میں میونسپل چیئرمین مسرور احسن غوری کی جانب سے سب سے بڑا پیکیج، 25 کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیمیں دے دیں

ٹنڈو آدم شہر کی تاریخ میں میونسپل چیئرمین مسرور احسن غوری کی جانب سے سب سے بڑا پیکیج، 25 کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیمیں دے دیں

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈوآدم شہر کی تاریخ میں میونسپل چیئرمین مسرور احسن غوری کی جانب سے سب سے بڑا پیکیج۔ 25 کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیمیں دے دیں۔ ٹنڈوآدم میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے ٹنڈوآدم شہر کو سندھ کا مثالی شہر بنانے کا عزم تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میونسپل کمیٹی کے چیئرمین مسرور احسن غوری کی جانب سے ٹنڈو آدم شہر کی ترقی کے لئے میونسپل کمیٹی کی تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج دیتے ہوئے 25 کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیمیں دے دی ہیں جن میں ترقیاتی اسکیموں کے جلد شروع ہونے کے امکانات روشن ہیں میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کیجانب سے دی جانے والی 25 کروڑ روپے کی اسکیموں کے علاوہ سندھ حکومت سے 500 خاکروب بھرتی کرنے کی بھی اجازت لینے کے لئے درخواست دے دی ہے اس سلسلے میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم مسرور احسن غوری نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ میں نے یہ عزم کیا ہے کہ ٹنڈوآدم کو اس کا ماضی لوٹاؤں گا۔ انہوں نے ترقیاتی اسکیموں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی کے لئے کمپسٹر وہیکل گاڑی لے رہے ہیں، مولانا محمد علی جوہر اسکول میں اضافی کمروں کے لئے 50 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ جیم خانہ کے لئے ایک کروڑ روپے رکھے ہیں۔ جوہر آباد سیوریج سسٹم کی توسیع کے لئے ایک کروڑ روپے رکھے ہیں. 23 وارڈوں کے کونسلروں کو 50 لاکھ روپے فی کونسلر اس کے علاوہ مخصوص نشستوں پر آنے والے کونسلروں کے بھی فی کس 10 لاکھ روپے رکھے ہیں۔ محمدی چوک سے بلدیہ تک پیور روڈ کی تعمیر ہوگی۔ بمبئی بازار اور شاہی بازار کے لئے پیور فرش بندی کے لئے دو کروڑ روپے رکھے ہیں۔ فائر بریگیڈ بلڈنگ کی مرمت کے لئے پچاس لاکھ روپے، فیملی پارک کے لئے 35 لاکھ روپے، شاہ لطیف لائبریری کے فرنیچر اور کتابوں کے لئے 75 لاکھ روپے، شہر میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے 50 لاکھ روپے کی لاگت سے آر او پلانٹس لگائے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے 25 کروڑ روپے کی کل 78 اسکیمیں دی ہیں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انشااللہ ٹنڈوآدم شہر کی صفائی کے لئے سندھ حکومت سے اجازت ملتے ہی 500 خاکروب بھرتی کرکے شہر کو سندھ کا مثالی شہر بنائینگے۔ تاکہ عوام سے شہر کو مثالی بنانے کا کیا گیا وعدہ پورا ہوسکے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے