تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹنڈوآدم پولیس کا سوشل کرائم کے خلاف کریک ڈاؤن گٹکا، جواء و مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ معتدد مشکوک افراد گرفتار

ٹنڈوآدم پولیس کا سوشل کرائم کے خلاف کریک ڈاؤن گٹکا، جواء و مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ معتدد مشکوک افراد گرفتار

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈوآدم پولیس کی سوشل کرائم کے خلاف کریک ڈاؤن گٹکا، جواء و مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ معتدد مشکوک افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم سٹی تھانے کے ایس ایچ او سہیل خاصخیلی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات جوہرآباد، لوہار گلی، موچی گلی، جمن شاہ و دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے معتدد مشکوک افراد کو پکڑ لیا اور جانچ پڑتال کے بعد انہیں رہا کردیا گیا دوسری جانب پولیس نے گٹکا فروخت کرنے والے اور پرچی آکڑا جواء کھیلنے کے الزام میں دو افراد کو پکڑ لیا اس موقع پر ایس ایچ او سٹی سہیل خاصخیلی کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی سانگھڑ کے سوشل کرائم اور دیگر جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کرنے کے احکامات ہیں ڈی ایس پی ایوب بروہی کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر شہر میں سرچ آپریشن کیا جائے گا تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے اور انہوں نے میڈیا کے زریعے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور فوری اسکی اطلاع پولیس کو دیں اور سوشل کرائم کرنے والے افراد کو سخت تنبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دو دن کے اندر اندر اپنا گھناؤنہ کاروبار بند کردیں دیگر صورت انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے