تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ضلعی انتظامیہ میرپورخاص کی جانب سے سیرت النبی صلى الله عليه وسلم کے عنوان سے ایک عظیم الشان میلاد مصطفی کانفرنس کا انعقاد

ضلعی انتظامیہ میرپورخاص کی جانب سے سیرت النبی صلى الله عليه وسلم کے عنوان سے ایک عظیم الشان میلاد مصطفی کانفرنس کا انعقاد

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص سیرت النبی صلى الله عليه وسلم کے عنوان سے ایک عظیم الشان میلاد مصطفی کانفرنس ضلعی انتظامیہ میرپورخاص کی جانب سے گلستان بلدیہ پارک میں منعقد کی گئی اس موقع پر کمشنر عبدالوحید شیخ نے کہا کہ ہم آج رسول پاکؐ کی محبت میں جمع ہوئے ہیں ہمیں نبی پاکؐ کی سیرت پر عمل کرنا چاہئے رسول ؐ نے فرمایا مسلما ن وہ ہے جس کے ہاتھ سے کسی دوسرے کو نقصان نہ پہنچے ہمیں ایک فرد کے بجائے پور ے سماج کا سوچنا چاہئے اس موقع پر میجر عمران نے کہا کہ امت کا توڑ کسی ملک سے جنگ لڑنے سے زیادہ نقصان دہ ہے ہمیں آپس میں کسی بھی قسم کا فرق نہیں کرنا چاہئے آپس میں محبت اور بھائی چارگی سے رہنا چاہئے، مفتی شریف سعیدی نے کہا کہ اسلام اور ایمان کا خلاصہ ہے کہ اسلام حضورؐ کی سیرت کا نام ہے اور ایمان حضورؐ کے حسن و جمال کا نام ہے سرکارکے سر کے بال سے پاؤں تک حضورؐ کی سیرت کو دل میں بسانے کا نام ایمان ہے اس کو اپنے وجود پر نافذ کرنے کا نام اسلام ہے سیرت کا نام یہ ہے کہ حضورؐ نے ہمیں جو احکامات دیے ہیں ان پر عمل کریں جس کا منع فرمایا ہے ان سے اپنے آپ کو روکیں، مولانا حفیظ الرحمان فیض نے کہا کہ ہم اللہ کے رسولؐ کی زندگی پر نظر نہیں رکھتے جس کا تعلق معاملات سے ہے ہم سارا زور اس پر لگاتے ہیں جس کا تعلق عبادت سے ہے رسول ؐ کی عبادت والی زندگی 3 فیصد اورمعاملا ت والی زندگی 97 فیصد ہے جس کا تعلق حقوق العباد سے ہے ہمیں عبادت کے ساتھ ان کا بھی خیال رکھنا چاہئے، سید ضیاء حیدر نقوی نے کہا کہ نبی پاکؐ نے اپنے زندگی میں کبھی کسی کو بددعا نہیں دی وہ پتھر مارنے والوں کو بھی دعا دیتے تھے گندکچرہ پھینکنے والوں کو سینے سے لگاتے تھے شرابیوں کو عقل و ہوش کی تعلیم دی، اس سے قبل ڈپٹی کمشنر سید مہدی علی شاہ کی جانب سے کمشنر عبدالوحید شیخ، ایس ایس پی عابد بلوچ، علما ء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران کو ٹوپی اجرک کے تحائف پیش کئے گئے کانفرنس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، سیاسی رہنما راجہ عبدالحق، امن کمیٹی کے ممبران، تاجربرادری، طلبہ اور عام لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے