تازہ ترین
Home / Home / صدر اتفاق سویٹ مارکیٹ چوہدری فرقان منیر کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔

صدر اتفاق سویٹ مارکیٹ چوہدری فرقان منیر کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔

اکبری منڈی تاجروں کو بڑا ریلیف، وزیرِاعظم کی دکانوں کے بدلے دکانیں دینے کی یقین دہانی

لاہور (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق والڈ سٹی، سرکلر روڈ اور اکبری منڈی کے تاجروں کو نہر پروگرام کے تحت ممکنہ نقصانات سے تحفظ کے لیے حکومت کی جانب سے اہم یقین دہانی ملی ہے۔ تاجروں کے مطابق وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے یقین دلایا ہے کہ اگر باغ میں قائم دکانیں یا دیگر املاک متاثر ہوتی ہیں تو حکومت تاجروں کو “چابی کے بدلے چابی” فراہم کرے گی۔ تاجر برادری نے اس مثبت پیغام پر حکومت، سرکلر روڈ بورڈ اور ڈائریکٹر عدیل منیر کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے موقع پر کھڑے ہو کر مکمل تعاون فراہم کیا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ پہلے یہ تجویز دی گئی تھی کہ ایک سال تک کرائے کی بنیاد پر دکانیں دی جائیں گیں۔ اور بعد ازاں مستقل دکانیں تعمیر کر کے حوالے کی جائیں گیں۔ تاہم اب مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں حکومت نے منظوری دی ہے کہ متاثرہ تاجروں کو بیسمنٹ اور گراؤنڈ فلور پر مشتمل دو منزلہ دکانیں فراہم کی جائیں گیں، جن پر قرضہ بھی حاصل کیا جا سکے گا۔ ان دکانوں کا نقشہ بھی دکھا دیا گیا ہے۔ طریقہ کار کے مطابق پہلے حکومت نئی دکانوں کی چابیاں دے گی، پھر پرانی دکانوں کی چابیاں واپس لی جائیں گی۔ اس موقع پر اتفاق سویٹ مارکیٹ، اکبری منڈی کے صدر چوہدری فرقان منیر کی جانب سے خصوصی طور پر حکومت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جنہوں نے تاجر برادری کے حق میں آواز بلند کی اور ان اقدامات کو سراہا۔ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی اتحاد، مسلسل جدوجہد اور حکومتی تعاون کا نتیجہ ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ مسائل کا حل صرف باہمی رابطے، امن اور استقامت میں ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے