تازہ ترین
Home / Home / ڈاکٹر محمد ریاض انجم کی کتاب پنجابی زبان و ادب کا اجوکا مہاڑ منظر عام پر آ گئی۔

ڈاکٹر محمد ریاض انجم کی کتاب پنجابی زبان و ادب کا اجوکا مہاڑ منظر عام پر آ گئی۔

 

قصور (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) بُلھے شاہ ادبی سنگت رجسٹرڈ قصور کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض انجم کی کتاب پنجابی زبان و ادب کا اجوکا مہاڑ منظر عام پر آ گئی۔ تفصیل کے مطابق 31 اگست 2024 ء کو بُلھے شاہ ادبی سنگت رجسٹرڈ قصور کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی پہلی انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس کا موضوع ” پنجابی زبان و ادب کا اجوکا مہاڑ ” تھا۔ اس کا ابتدائیہ ڈاکٹرارشد محمود ناشاد صدر شعبہ اردو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد نے قلم بند کیا۔ اس موضوع سے متعلق ڈاکٹر محمد ریاض شاہد چیئرمین( ر )شعبہ پنجابی، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد، ڈاکٹر محمد ایوب صدر (ر )شعبہ پنجابی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سمن آباد فیصل آباد، ڈاکٹر سعادت علی ثاقب پروفیسر( ر) شعبہ پنجابی پنجاب یونیورسٹی لاہور، ڈاکٹر فضیلت بانو ایسوسی ایٹ پروفیسر منہاج یونیورسٹی لاہور،ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد وائس پرنسپل گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور، ڈاکٹر احسان اللہ طاہر صدر شعبہ پنجابی گورنمنٹ گریجویٹ کالج بوائز سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ، پروفیسر ڈاکٹر مجاہدہ بٹ چیئرمین شعبہ پنجابی وویمن کالج برائے خواتین یونیورسٹی لاہور، محمد اختر خان نائب صدر پروفیسر علی ارشد میر فاؤنڈیشن لاہور، ڈاکٹر زیب النساء استاد پنجابی شعبہ پاکستانی زباناں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد، ڈاکٹر محمد عرفان الحق اسسٹنٹ پروفیسر انسٹیٹیوٹ آف پنجابی اینڈ کلچرل سٹڈیز پنجاب یونیورسٹی لاہور اور ڈاکٹر غلام دستگیر صدر شعبہ ایجوکیشن یونیورسٹی آف نارووال ایسے ملکی دانش وروں نے پنجابی زبان( شاہ مکھی) میں مقالات تحریر کیے۔ جبکہ گردیش کور گریوال نائب صدر کیلگری وویمن کلچرل ایسوسی ایشن کینیڈا، پروفیسر ڈاکٹر جوگا سنگھ ورک پروفیسر (ر)لسانیات اور پنجابی فرھنگ نویسی پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ، ڈاکٹر جسبیر سنگھ سرناجموں کشمیر، ڈاکٹر دیوند پال سنگھ ڈائریکٹر لرننگ مسیساگا اوٹاریو کینیڈا اور ڈاکٹر جسوندر سنگھ اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ پنجابی جی ایس ایس ڈی جی ایس خالصہ کالج پٹیالہ ایسے غیر ملکی دانش وروں نے اپنے مقالات پنجابی (گر مکھی) اور انگریزی میں قلم بند کیے۔ ڈاکٹر محمد ریاض انجم نے ان مقالات کو کتابی صورت میں مرتب کیا ہے اور بُلھے شاہ ادبی سنگت رجسٹرڈ قصور نے اسے ضلع قصور کی 49 ویں سال گرہ کے موقع پر شائع کرکے قارئین کی نذر کیا ہے۔ یہ کتاب بلھے شاہ ادبی سنگت رجسٹرڈ قصور کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی دوسری انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس کے موقع پر تقسیم کی جائے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

النمرہ کالج آف نرسنگ ہیلتھ اینڈ سائنس کا ”اسپورٹس گالا سیزن 4“ نیا ناظم آباد جیمخانہ میں رنگا رنگ انعقاد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) النمرہ کالج آف نرسنگ ہیلتھ اینڈ سائنس کے زیرِ اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے