کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ملاوٹ مافیا کیخلاف شکنجہ سخت کر دیا گیا۔ ٹیموں نے جھنگ روڈ پر سپلائر گاڑی کی چیکنگ کی۔ گاڑی میں 947 کلو مضر صحت گوشت ملا جسے تلف کر دیا گیا۔ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر سپلائر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور سپلائر گاڑی پولیس کے حوالے کر دی گئی۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ناقص مضر صحت گوشت برآمد کر کے ڈمپنگ سائٹ پر تلف کیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کمالیہ میں 116 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ 1فوڈ پوائنٹ بند کیا گیا۔ قوانین کی خلاف ورزیوں پر 15 کو 2لاکھ 43 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ناقص انتظامات اور قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کیے گئے۔ ملازمین کے میڈیکل عدم موجود، ممنوعہ اجزاء کے استعمال سے اشیاء تیار کی جارہی تھیں۔ ضلع بھر میں معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، شہری گوشت دودھ اشیاء کی خریداری میں محتاط رویہ اپنائیں۔ شہری خوراک کے متعلق کسی قسم کی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔
Home / Home / ٹوبہ ٹیک سنگھ : ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ملاوٹ مافیا کیخلاف شکنجہ سخت کر دیا گیا
Tags Dr.Ghulam Murtaza ڈاکٹر غلام مرتضیٰ