تازہ ترین
Home / Home / کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

 

 

ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان . ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈسٹرکٹ بار سے نائلہ سلیم ایڈووکیٹ، اقصیٰ افضل ایڈووکیٹ حفیظ اللہ طارق کلرک ایڈووکیٹ عمر خطاب کلرک ایڈووکیٹ، محمد قاسم کلرک ایڈووکیٹ، سفیان رشید کلرک ایڈووکیٹ اور محمد شاہد کلرک ایڈووکیٹ نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام ایک تحریری درخواست دی ہے کہ سائلان ڈسٹرکٹ کورٹس ٹوبہ ٹیک سنگھ ملازمت کے سلسلہ میں روزانہ کمالیہ سے بذریعہ پبلک ٹرانسپورٹ سفر کرتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے مورخہ 26 جنوری 2026 کو ایک نوٹیفکیشن نمبر 13 جاری کیا۔ جس کے مطابق صبح سات بجے سے نو بجے رات تک بڑی گاڑیوں سمیت کوئی عوامی سواری بس کوسٹر وغیرہ شہر میں داخل نہیں ہو سکتی۔ درخواست میں لکھا گیا ہے کہ ضلع کچہری کے دفتری اوقات نو بجے صبح سے چار بجے تک مقرر ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نوٹیفکیشن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کمالیہ شہر کے اندر داخل نہیں ہو رہی۔ جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر آنے جانے والے ملازمین اور سٹوڈنٹس کے لیے پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے اور کرایہ کی مد میں اخراجات بھی دگنے ہو گئے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نوٹیفکیشن میں ترمیم کی جانی ضروری ہے۔ دوسری طرف کمالیہ کی عوام کا مطالبہ ہے کہ اس نوٹیفکیشن کو فی الفور معطل کیا جائے کیونکہ اس نوٹیفکیشن سے حادثات میں تو کمی نہیں ہوئی لیکن روزانہ سفر کرنے والوں کی پریشانیوں میں اضافہ ضرور ہوا ہے۔ کمالیہ شہر کے اندر مین روڈ پر کم عمر موٹرسائیکل سواروں کو پوچھنے والا کوئی اہلکار نہیں۔ تیز ترین رفتار ٹریکٹر ٹرالیوں موٹرسائیکلوں اور رکشہ جات کو روکنے کے لیے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اہم اقدام اٹھائیں۔ عوامی مطالبہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس کو سرفراز موڑ سے لے کر سرکاری ہسپتال کمالیہ تک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالیوں موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ جات کو تیز رفتاری پر بھاری جرمانے کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے عوام نے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کا نوٹیفکیشن فی الفور ختم کیا جائے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہیری بروک کی برق رفتار سنچری، انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف دو وکٹوں سے سنسنی خیز فتح

کینڈی، (اسپورٹس ڈیسک) ہیری بروک کی 51 گیندوں پر شاندار سنچری نے شاہین شاہ آفریدی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے