تازہ ترین
Home / اہم خبریں / النمرہ کالج آف نرسنگ ہیلتھ اینڈ سائنس کا ”اسپورٹس گالا سیزن 4“ نیا ناظم آباد جیمخانہ میں رنگا رنگ انعقاد

النمرہ کالج آف نرسنگ ہیلتھ اینڈ سائنس کا ”اسپورٹس گالا سیزن 4“ نیا ناظم آباد جیمخانہ میں رنگا رنگ انعقاد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) النمرہ کالج آف نرسنگ ہیلتھ اینڈ سائنس کے زیرِ اہتمام ”اسپورٹس گالا سیزن 4“ کا شاندار انعقاد نیا ناظم آباد جیمخانہ میں کیا گیا، جہاں طلبہ و طالبات نے کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ ایونٹ میں لڑکوں کی آٹھ ٹیموں نے کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا جبکہ طالبات کی دو ٹیموں نے کرکٹ، دوڑ، رسہ کشی اور بیڈمنٹن کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتیں دکھائیں۔ ڈھول کی تھاپ اور شرکاء کی پُرجوش حوصلہ افزائی سے ماحول جشن کا منظر پیش کرتا رہا۔

تقریب کا افتتاح بانی و ایم ڈی محمد اسلم خان نے کیا جبکہ مہمانِ خصوصی رکنِ قومی اسمبلی سید حفیظ الدین تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے نوجوانوں کو قوم کا سرمایہ قرار دیتے ہوئے تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا اور کالج انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے گئے، جبکہ مختلف رنگوں کی کِٹس میں ملبوس ٹیموں نے ایونٹ کو یادگار بنا دیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہیری بروک کی برق رفتار سنچری، انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف دو وکٹوں سے سنسنی خیز فتح

کینڈی، (اسپورٹس ڈیسک) ہیری بروک کی 51 گیندوں پر شاندار سنچری نے شاہین شاہ آفریدی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے