تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شہر کی موجودہ حالت راز پر محراب پور کی عوام نے ٹی ایم او کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کردیا

شہر کی موجودہ حالت راز پر محراب پور کی عوام نے ٹی ایم او کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کردیا

محراب پور (رپورٹ: محمد علی ملک ) دو کروڑ ماہانہ سندھ حکومت سے تنخواہوں و ترقیاتی اخراجات کی مد میں وصول کرنے والے محراب پور شہر کی سڑکوں سمیت گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نالیوں گٹروں کے گندھے پانی سے تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں نااہل ٹی ایم او ہٹایا جائے شہری۔ تفصیلات کے مطابق محراب پور ٹاون کمیٹی کو ماہانہ سندھ حکومت کی جانب سے دو کروڑ روپیہ ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کی مد میں ماصول ہوتا ہے محراب پور ٹاؤن کمیٹی کے ٹی ایم او تعلقہ میونسپل ایڈمنسٹیٹر یوسف شیخ جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ محراب پور سمیت دیگر کچھ شہروں کا ان کے پاس ٹی ایم او کا اضافی چارج بھی ہے اور صاحب بہادر اعلیٰ افسران کا چہیتا بتایا جاتا ہے جو کرپشن کرنے کا ماہر جانا جاتا ہے بارش کو ختم ہوئے بھی کئی روز ہوگئے ہیں مگر شہر کی سڑکیں بارار و شہر بھی گلیاں گٹروں کے گندے پانی سے اٹی پڑی جس سے عورتوں بچوں اور نمازیوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے محراب پور گرلز ہائر سیکنڈری میں شہر بھر گندہ پانی کسی تالاب کی صورت کھڑا ہے۔

مزید پڑھیں: پریس کلب محراب پور کے ممبر علم الدین علیم ایڈووکیٹ کے بھائی صحافی نعیم مغل کے گھر ہونے والی ڈکیتی واردات میں پیش رفت

پرنسپل کا کہنا کہ متعدد بار ٹی ایم او اور متعلقہ افراد کو کہا گیا کہ اسکول سے پانی نکلوائیں مگر کسی نے بات نہیں سنی اسکول بچیاں کیسے داخل ہوں اسٹاف کیسے اسکول میں بچوں پڑھائیں محراب پور ٹاؤن کمیٹی میں سینکڑوں ملازمین جن میں تقریباّ دو سو زائد سینیٹشن کا عملہ ہے جن میں ستر سے بھی کم ملازمین کام کرنےوالے بقیہ وائٹ کالر جو گھر بیٹھے یا جن کو ویزا سسٹم کے تحت تنخواہ کٹوتی کرکے دی جاتی وہ بلکل بھی ڈیوٹی نہیں کرتے اس کے ٹاؤن ملازمین نے ایک فرضی کمپنی بناکر کاغزات میں اسے شہر بھر نالوں کی صفائی کا ٹھیکہ دیے وہ رقم خود اور اعلیٰ افسران کو بطور حصہ پہنچائی جاتی ہے جبکہ شہر کے نالوں کی صفائی کئی سالوں سے ہوئی نہیں ہے شہر سڑکوں اور گلیوں میں گٹروں نالیوں کے گندے پانی کی وجہ سے اہلِ تشیح کے افراد نے رات ٹی ایم اور انتظامیہ کیخلاف جلوس نکالا جلوس میں شریک افراد کی انتظامیہ و ٹی ایم او کیخلاف سخت نعرے بازی جلوس کی قیادت کامریڈ ولایت نوناری نے کی، اس موقع ان کا کہنا تھا جلوس اور مجالس میں آنے جانے والے خواتین بچوں اور عزاداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کا ذمہ دار راشی ٹی ایم او یوسف شیخ ہے سندھ حکومت اور اعلیٰ حکام اس راشی ٹی ایم او کی کرپشن کیخلاف انکوائری کریں اور اسے سخت سزا دیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا سپر 8 مرحلہ کل سے شروع ہوگا

کراچی, (رپورٹ، زیشن حسین) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا سپر 8 مرحلہ جمعہ کے روز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے