تازہ ترین
Home / Home / حور فواد کیلئے ہیرو پاکستان کا اعزاز

حور فواد کیلئے ہیرو پاکستان کا اعزاز

انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس پلئر حور فواد کو ہیروز پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا

کراچی ( ذیشان ) نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے میچ میں جونیئر ٹیبل ٹینس نمبر ون اور پاکستان نمبر تھری پلئیر حور فواد کو پی ایس ایل ہمارے ہیروز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کھلاڑی حور فواد کو ان کی بہترین اہلیت کی بنیاد پر نامزد کیا تھا حور فواد نے نو برس کی عمر میں سندھ میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ 11 سال کی عمر میں کراچی ویمن چیمپئن بنیں حور فواد 9 انٹرنیشنل جونیئر مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرچکی ہیں۔ حور فواد کا کہنا ہے کہ وہ ٹیبل ٹینس میں عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ ماہ قطر میں کھیلی گئی ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا حصہ تھیں جس میں انھوں نے انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کے میچز کھیلے وہ مختلف ٹورنامنٹس کھیل کر اپنی رینکنگ بہتر کررہی ہیں۔ حور فواد کہتی ہیں کہ ان کا خواب ہے کہ وہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں۔ اس ٹارگٹ کو اچیو کرنے کیلئے وہ ٹیبل ٹینس کے کھیل میں دن رات محنت کررہی ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک میوزیم اینڈ آرٹ گیلری کے ٹریولنگ نمائش میں جوجٹسو کے مظاہرے نے ناظرین کو مسحور کردیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسٹیٹ بینک میوزیم اور پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن سندھ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے