تازہ ترین
Home / Home / حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے رہا ہوں، اگر یہ 22 روپے کی پیٹرول کی قیمت واپس نہ لی گئی تو تحریک لبیک وہ کرے گی جس کیلئے وہ پہچانی جاتی ہے، سربراہ تحریک لبیک علامہ سعد حسین رضوی

حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے رہا ہوں، اگر یہ 22 روپے کی پیٹرول کی قیمت واپس نہ لی گئی تو تحریک لبیک وہ کرے گی جس کیلئے وہ پہچانی جاتی ہے، سربراہ تحریک لبیک علامہ سعد حسین رضوی

لاہور (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان) سربراہ تحریک لبیک علامہ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ پچھلے تو کہتے تھے قبر میں سکون ہے۔حکمرانوں نے قبر کا سکون بھی چھین لیا ہے، 75 سال میں 23ویں مرتبہ IMF کے سامنے جھولی پھیلائے کھڑے ہیں۔ اب IMF کو ایٹمی پلانٹ اور ہتھیار وزٹ کروانے نگرانی کا سوچا جا رہا ہے، صرف ایک سال میں 23 فیصد قرضہ بڑھ گیا، مہنگائی کی شرح سب بنائیں سب سے بڑا اکانومسٹ بھی بنائے لیکن اگر غریب کو کچھ نہیں مل رہا تو سب بیکار ہے۔ اور اب بس ہو چکی ہم مذہبی معاملات کےساتھ اب قوم کیلئے نکلنے پر مجبور ہو گئے ہیں، غریب کو اس حد تک نچوڑ دیا گیا کہ وہ احتجاج کا بھی سوچنے سے قاصر ہے کہ شام کو کھانا کہاں سے کھائیں گے۔ سربراہ تحریک لبیک حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے رہا ہوں۔ اگر یہ 22 روپے کی پیٹرول کی قیمت واپس نہ لی گئی تو تحریک لبیک وہ کرے گی جس کیلئے وہ پہچانی جاتی ہے۔ اگر بہت مشکل حالات ہیں تو جو روزانہ لاکھوں لیٹر پیٹرول سیاستدان، افسران کی سرکاری گاڑیاں پی رہی ہیں وہ ختم کریں۔ بہت مشکل حالات آچکے تو اپنی شاہی خرچیاں ختم کریں۔ سوا لاکھ سرکاری گاڑی چل رہی سرکاری پیٹرول ختم کرو۔ قوم اب ان کے شاہانہ نخرے نہیں اٹھائے گی۔72 گھنٹے میں قوم پورے ملک میں ہر طبقے مسجد کے امام سے لے کر تاجر برادری انجینئر ڈاکٹر سب کے پاس جائیں۔ ہر طبقے کو تیار کریں کہ تحریک لبیک آپ کیلئے کھڑی ہے اسلامی نظام ہی آپ کی امید ہے۔ ہر طبقے کو تیار کریں کہ ان کا خیال اسلامی سیاسی و معاشی نظام ہی رکھ سکتا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

The Ethiopia-Eritrea Conflict and Its Ramifications for Horn of Africa Security

Muhammad Waqas Student of Political Science UMT- University of Management & Technology ————————————————— The Ethiopia-Eritrea …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے