چیچہ وطنی ( مقصود احمد سندھو کی رپورٹ ) ریسکیو 1122کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چیچہ وطنی میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تحصیل بھر سے شریک گرل گائیڈرز کو کسی حادثے یا ایمرجنسی کی صورت میں بچوں کو فرسٹ ایڈ دینے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ انھیں بتایا گیا کہ ایسی صورت میں پہلے چند منٹ کیسے انتہائی اہم ہوتے ہیں۔ اور کیسے کسی بے ہوش بچے کو ہوش میں لایا جاسکتا ہے۔ کس طرح ابتدائی طور پر مرہم پٹی کی جاسکتی ہے ہڈی فریکچر ہونے، سانس رکنے، آگ لگنے سانپ کے کاٹنے اور پانی میں ڈوبنے کی صورت میں کون کونسی احتیاطی تدابیر اختیار کی جاسکتی ہیں اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے عملی مظاہرے کر کے دکھائے شرکاء نے انتظامات کو تسلی بخش اور عملی مظاہرے کو مفید قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ٹریننگ کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔ ضلعی کوآرڈینیٹر میڈم فرزانہ کوثر اور تحصیلِ کوارڈینیٹر میڈم فردوس نسیم نےگرل گائیڈرز کی ابتدائی طبی امداد کی اہلیت میں اضافہ کے لئے مزید تربیتی ورکشاپس اور کورسز کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔
Home / Home / ریسکیو 1122کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چیچہ وطنی میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد
Tags Dr.Ghulam Murtaza چیچہ وطنی