تازہ ترین
Home / آرٹیکل / بیٹیوں کے خواب! … تحریر : عاکفہ وحید (سرگودھا)

بیٹیوں کے خواب! … تحریر : عاکفہ وحید (سرگودھا)

بیٹیوں کے خواب زمانے کو تب ہی اچھے لگتے ہیں جب ان کے ساتھ چند پیسے بھی منسلک ہو جائیں۔ یہ خالی "فخر” جو ہے نا یہ صرف بیٹوں کے خوابوں پر ہی ہوتا ہے۔ بیٹے بھلے گھر میں پیسے نہ بھی لاتے ہوں مگر والدین کو اس بات کا یقین ہوتا ہے کہ کل وہ ضرور اچھا کمانے لگ جائیں گے۔ سو وہ بڑے فخر سے لوگوں کو اپنے بیٹوں کی کامیابیوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔ مگر بیٹیاں اگر صرف اپنے شوق کی خاطر کوئی کام کریں تو انہیں سراہا نہیں جاتا۔ یہ بات نہیں ہے کہ والدین کو بیٹیوں کے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ نہیں ایسا ہرگز نہیں ہوتا۔ بلکہ یہ لوگ جو اپنی اولاد سے بڑھ کر دوسروں کی بیٹیوں کی حرکات پر نظر رکھتے ہیں، والدین کو ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کے خوابوں اور خواہشوں کے ساتھ پیسوں کا حوالہ دیں گے تو لوگوں کی زبانیں بند کروا لیں گے۔ لیکن یہ لوگ تو تب بھی خاموش نہیں ہوتے۔ اس لیے خدارا اپنی بیٹیوں کے خوابوں کی تکمیل میں ان کی مدد کریں۔ انہیں چھوٹی چھوٹی کامیابیوں پر سراہیں۔ ان کی کامیابیاں، ان کے خواب لوگوں سے مت چھپائیں۔

مزید پڑھیں: ارشد شریف، صحافت کا قتل … تحریر : حمیرا علیم

لوگوں کا تو کام ہی باتیں بنانا ہے۔ ایک بیٹی کو اپنے والدین سے صرف حوصلہ افزائی چاہیے ہوتی ہے۔ یقین کیجئے جتنا اعتماد آپ اپنے بیٹوں کو دیتے ہیں اس سے آدھا بھی اگر اپنی بیٹیوں کو دینے لگ جائیں گے تو ان شاءاللہ  یہی بیٹیاں ایک دن آپ کا سر فخر سے بلند کر دیں گیں۔ 

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پر دباؤ اور جنرل عاصم منیر کا جواب ۔۔۔ تحریر: سید سردار احمد پیرزادہ

کچھ عرصے سے ایسی خبریں سامنے آرہی ہیں جنہیں دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے