15 فروری کا دن علم، اخلاص اور سماجی خدمت کی ایک روشن علامت، محترم اعجاز رسول اختر کمبوہ کی ولادتِ باسعادت کا دن ہے۔ آپ ایک ایسی علمی و روحانی شخصیت ہیں جن کی زندگی خدمتِ خلق، تعلیم کے فروغ اور سماجی بھلائی کے لیے وقف ہے۔ ادارہ صبغت اللہ کمالیہ کے جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے آپ کی خدمات ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں۔
آپ میری مادرِ علمی درسگاہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کمالیہ کے ہر دل عزیز استاد بھی ہیں۔ یہ عظیم ادارہ اسی سال ستمبر 2026 میں اپنی تعلیمی خدمات کی ایک صدی مکمل کرنے جا رہا ہے، جو اہلِ کمالیہ کے لیے ایک تاریخی اعزاز ہے۔
اس تاریخی موقع کو یادگار بنانے کے لیے معزز پرنسپل شوکت علی تبسم نے ایک بصیرت افروز اور قابلِ تحسین منصوبہ شروع کیا ہے، جس کے تحت ان اولڈ سٹوڈنٹس کی کامیابیوں کو کتابی صورت میں محفوظ کیا جا رہا ہے جنہوں نے اپنے شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ یقیناً یہ کاوش آنے والی نسلوں کے لیے رہنمائی کا مینار ثابت ہوگی۔
اس اہم ذمہ داری کے لیے اعجاز رسول اختر کمبوہ کا انتخاب ان کی علمی بصیرت، محنت اور خلوص کا واضح اعتراف ہے۔ ماشاء اللہ وہ اس کام کو نہایت لگن، ذمہ داری اور جذبہ خدمت کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ بہت جلد کتاب "کمالیہ کے ہیرو” منظرِ عام پر آ کر شہر اور اس ادارے کا وقار مزید بلند کرے گی۔
آج اس بابرکت دن پر اولڈ سٹوڈنٹس شوکت علی تبسم پرنسپل، چوہدری محمود الحسن جٹ سابق تحصیل ناظم ، ملک محمد شریف صاحب سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کمالیہ، ملک امجد یعقوب سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کمالیہ، رائے ضیا اللہ خاں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کمالیہ، رائے اعجاز احمد خاں سابق وزیر جنگلات، پروفیسر ڈاکٹر طارق سلیمان سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ، پیر واثق حسین قریشی ایڈووکیٹ ، سردار عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ سابق جنرل سیکرٹری کمالیہ بار ، ڈاکٹر عبدالغنی خالد آئی سپیشلسٹ ، ہیڈ ماسٹر محمد امین صدیقی ،ملک محمد شفیق شاہد رائئٹر و تاجر رہنما، سماجی شخصیت میاں محمد اشرف کمبوہ، سرپرست اعلیٰ انجمن کمبوہ پنجاب وقاص محمود ڈپٹی ڈائریکٹر اوکاڑہ، کرنل آصف جاوید ،ماسٹر لیاقت جادید چوہان ، ڈاکٹر شیخ محمد شفیق قصور، کیپٹن نوید عباس غازی، غلام علی وسیر صاحب فلیور ریسٹورنٹ ، عبدالقدوس پراسیکیوٹر جنرل، ماہر تعلیم مسرور قادر ، چوہدری صفدر ولید ڈپٹی ڈائریکٹر، محترم محمد افضل رحمانی، اور ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے اور بارگاہِ الٰہی میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، عزت، درازی عمر اور خدمتِ دین و انسانیت کے مزید مواقع عطاء فرمائے۔ آمین۔
Tags Dr.Ghulam Murtaza پاکستان پنجاب ڈاکٹر غلام مرتضیٰ صوفی محمد ضیاء شاہد کمالیہ