تازہ ترین
Home / Home / وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ کا دورہ۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ کا دورہ۔

میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر میاں عدیل عارف اور ایڈمنسٹریشن سے ملاقات کی۔

وائس چانسز یونیورسٹی آف کمالیہ نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ)  پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ کا دورہ کیا اور میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر میاں عدیل عارف اور ایڈمنسٹریشن سے ملاقات کی۔ وائس چانسز یونیورسٹی آف کمالیہ نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا اور ایڈمنسٹریشن کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے سراہا۔ اس کے علاوہ وائس چانسلر ڈاکٹر یاسر نواب صاحب نے یہ بھی بتایا کہ ستمبر 2025 سے باقاعدہ کلاسز کا آغاز کیا جا رہا ہے اور اس کے اندر میڈیکل سے ریلیٹڈ فیلڈز کی بھی کلاسز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ جس میں نرسنگ کورسز بھی شامل ہیں اور اسی سلسلہ میں سٹوڈنٹس کی ٹریننگ کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ کی سروسز لینے کی تجاویز بھی پیش کی۔ اس سلسلہ میں انہوں نے تجویز پیش کی کہ نرسنگ اور دیگر ڈسپلن کے سٹوڈنٹس کو انٹرنشپ اور ٹریننگ کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں ریفر کیا جائے گا۔ جس سے سٹوڈنٹس اور ہسپتال دونوں کو فائدہ ہو گا۔میڈیکل سپریڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ ڈاکٹر عدیل عارف صاحب نے اس تجویز کو خوش آئند قرار دیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ محکمہ صحت حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد اس تجویز کو عملی جامہ پہنایا جائے گا اور اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے بھی منظوری لی جائے گی۔ دونوں افسران نے آئندہ کے لیے بھی سٹوڈنٹس اور ہسپتال کے فائدہ کے لیے باہمی تعاون سے چلنے کا اتفاق کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 9 مئی 2025 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے