بزرگ اور معذور افراد کو آن لائن کنسلٹیشن فراہم کرنے کے بعد یہ پروگرام بھی پنجاب حکومت کی طرف سے پہلی بار ٹی ایچ کیو کمالیہ میں شروع کیا گیا ہے۔
کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کی ہدایت پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حاجی چوک میں رجب صاحب کے گھر پر ان کی شوگر چیک کر کے ان کو گھر پر ہی انسولین فراہم کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس ٹی ایچ کی ہسپتال ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے کہا میڈم سی ایم پنجاب کے وژن کے مطابق ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اور سی ای او ہیلتھ کی ہدایات کے مطابق کمالیہ میں معذور ڈائابیٹک افراد کو گھر پر انسولین فراہم کرنے کا سلسلہ باقاعدہ شروع کر دیا گیا ہے۔ تحصیل کمالیہ کے تمام ڈائابیٹک معذور افراد اس نمبر 03146282510 پر رجسٹریشن کروا کر اس پروگرام سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد معذور افراد کو صحت کی سہولیات ان کی گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔ بزرگ اور معذور افراد کو آن لائن کنسلٹیشن فراہم کرنے کے بعد یہ پروگرام بھی پنجاب حکومت کی طرف سے پہلی بار ٹی ایچ کیو کمالیہ میں شروع کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایڈمن افیسر علی تصارم آئی ٹی انچارج ساجد اور اجمل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آن لائن کنسلٹیشن کے لیے بھی بزرگ اور معذور افراد اسی نمبر پر روزانہ 10بجے سے 12 کے درمیان اپنا شناختی کارڈ بھیج کر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ روزانہ ایک بجے سے دو بجے کے درمیان ڈاکٹر رجسٹرڈ افراد کو طبی معاونت فراہم کریں گے اور ان کو فری ادویات فراہم کی جائیں گی۔