تازہ ترین
Home / Home / انمول ہوتے ہیں ۔۔۔ تحریر : آمنہّ علی (ارگن بنگلہ گوجرانوالہ)

انمول ہوتے ہیں ۔۔۔ تحریر : آمنہّ علی (ارگن بنگلہ گوجرانوالہ)


زندگی میں ایسے لمحات بھی آتے ہیں جب زبان سے ایک لفظ ادا نھیں ہو پاتا۔ الفاظ کیفیت سمجھانے سے قاصر ہوتے ہیں۔یوں لگتا ہے جیسے لغت میں وہ الفاظ ہی موجود نھیں جو انسان کی کیفیت بیان کر سکیں۔اس لمحے میں ایک چیز ایسی ہے جو بہت کام آتی ہے۔ ایک تعلق ایسا ہے جو فائدہ دیتا ہے۔ وہ ہے اللہ تعالیٰ سے تعلق اور آنسوؤں کی زبان۔یہ تعلق اور یہ زبان خوش قسمت لوگوں کو نصیب ہوتی ہے۔لیکن جسے یہ دونوں چیزیں مل جاتی ہیں اسے دنیا میں کسی چیز کی حاجت نھیں رہتی۔اسے جب بھی دنیا تھکاتی ہے وہ جائے نماز پر بیٹھ کر اپنی آنسوؤں کی زبان سے اپنے بہترین دوست اپنے ہمدرد سے اپنی کیفیت بیان کر دیتا ہے۔ وہ خالق تو سمجھتا ہے یہ آنسو کتنے انمول ہیں۔ ان کی قدر انسان نھیں کر سکتے ان کی قدر وہی کرتا ہے جو ان کا بھی خالق ہے یہ انمول بھی تب بنتے ہیں جب اللہ تعالٰی کےلئے اور اللہ تعالیٰ کے سامنے بہیں۔ آنکھوں کے بادلوں سے چھم چھم برستی یہ بارش،صرف زمین تک ہی محدود نھیں رہتی۔ یہ تو ساتوں آسمان پار کر کے عرش تک جا پہنچتی ہے اور پھر وہاں سے رحمت کی بارش انسان کے دل پر برستی ہے۔ان آنسوؤں کو کبھی بھی حقیر نھیں سمجھنا چاہیے۔یہ آسانی سے نھیں نکلتے۔جس کو رب العالمین کے سامنے آنسو بہانے کا موقع مل جائے وہ خوش نصیب انسان ہے۔ اس لیے اپنے راز رب العالمین سے کہیں۔ اپنے دکھ اسے سنائیں جو مرہم لگانا جانتا ہے۔اپنے آنسو وہاں بہائیں جو قدر کرنا جانتا ہے۔جب یہ آنسو رب تعالیٰ کے سامنے بہیں گے نا تو پھر دل ہلکا محسوس کرے گا۔ مگر جب انسانوں کے سامنے بہیں گے تو خود کو کمزور اور بوجھل دل محسوس کریں گے۔ اپنی ڈائریکشن زمین والوں سے آسمان والے کی طرف پھیر کر دیکھیں سارے معاملات خود ہی حل ہونا شروع ہو جائیں گے۔سارے زخم خود ہی بھرنے لگیں گے۔ساری تکالیف دور ہو جائیں گی۔اور پھر سکون اور اطمینان کا ایک لامتناہی سلسلہ ہوگا۔ اِن شاء اللہ!

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلامآباد، (نوپ نیوز) پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں گیا، ڈیزل کی فی لیٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے