پاکپتن ( مہر محمد نوازکاٹھیا سے) پاکپتن پٹرولنگ پوسٹ پل جالب کی بڑی کاروائی علاقہ تھانہ صدر چیچہ وطنی ضلع ساہیوال کے گاؤں41 بارہ ایل سے چوری ہونے والی 2 عدد بھینس اور دو عدد شیرخوار کٹے چوری ہوئے۔ جس کی 15ساہیوال کنٹرول روم کو تقریباً صبح 7 بجے اطلاع کی گئی۔ ساہیوال وائرلیس کنٹرول روم کی جانب سے اطلاع کے بعدمحمدسلیم سب انسپکٹر انچارج پٹرولنگ پوسٹ پل جالب ضلع پاکپتن نے بروقت موثر ناکہ بندی عمل میں لاکر چیکنگ شروع کردی، دوران چیکنگ بھینسوں سے لوڈ شدہ ڈالا نمبری 2246-D کو بسلسلہ چیکنگ رکنے کا اشارہ کیا ، جس پر ڈرائیور نے ڈالا کو لدھوونگا روڈ پر بھگا دیا جس پر گاڑی کا تعاقب کرکے لدھو ونگا روڈ نزد کرتار پور ہٹیاں کے قریب روکا جس میں سوار ملزمان فصلوں کی آڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔انچارج پٹرولنگ پوسٹ محمد سلیم نے ایس پی پٹرولنگ جناب عمران جلیل خان غلزئی اور ڈی ایس پی پٹرولنگ جناب ظفر اقبال ڈوگر صاحب کی ہدایت پر چک 41 بارہ ایل تحصیل چیچہ وطنی ضلع ساہیوال سے چوری شدہ دو عدد بھینس مالیتی 600000 اور ڈالہ مالیتی 1500000روپے برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیے۔ پٹرولنگ پولیس پل جالب پاکپتن کی اس ذمہ دار بروقت اور موثر کاروائی کو اہل علاقہ نے خوب سراہا ہے۔
Home / Home / پاکپتن پٹرولنگ پوسٹ پل جالب کی بڑی کاروائی ، چوری شدہ دو عدد بھینسیں اور ڈالہ برآمد کرکے مالکان کے حوالے
Tags Dr.Ghulam Murtaza