نوشہرہ (رپورٹ: اصغر خان) تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس نے سحری کے وقت سجی ہوئی قمار بازی کی محفل الٹ دی۔ داؤ پر لگی ہزاروں کی رقم، آلات قماربازی قبضہ پولیس میں۔ 4 ملزمان گرفتار۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمرخان کے خصوصی احکامات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھر پور کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اے ایس آئی کلیم خان سحری کے وقت معمول کی گشت پر تھے کہ اطلاع ملی کہ دریا کنارے چند افراد نے قمار بازی کی محفل سجائی ہے۔ اطلاع کو مصدقہ جان کر پر پولیس نفری کو ہمراہ لیکر قمار بازی کی محفل پر کامیاب چھاپہ مارا گیا۔ 4 ملزمان ( نبی گل، ریاض خان، مسلم اور زرشاد ساکنان وتڑ) کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 20 ہزار روپے اور آلات قمار بازی برآمد کرکے بطور ثبوت قبضے میں لے لئے گئے۔ ملزملان کو تھانہ نوشہرہ کلاں منتقل کرکے مقدمہ درج کر دیا گیا۔