تازہ ترین
Home / Home / کمالیہ گورنمنٹ پبلک لائبریری میں 23 مارچ کے حوالہ سے کتب کی نمائش کا اہتمام کیا گیا

کمالیہ گورنمنٹ پبلک لائبریری میں 23 مارچ کے حوالہ سے کتب کی نمائش کا اہتمام کیا گیا


کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر نیوز آف پاکستان) گورنمنٹ پبلک لائبریری کمالیہ کے انچارج طاہر رضا نے ہمارے نمائندہ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا کہ گورنمنٹ پبلک لائبریری کمالیہ میں یومِ پاکستان 23مارچ کے حوالہ سے کتب کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں پاکستان کی تاریخی اور اہم معلومات پر مبنی کتب شامل ہیں۔ جس میں پاکستان کی کہانی، پاکستان بدلتا سماج، تحریک پاکستان، جدوجہد پاکستان، اقوامِ پاکستان، انتقال ِاقتدار اور پاکستان، پاکستان کے پچاس سال، پاکستان کیسے بنا، پاکستان ایک نظر میں، جمہوریت کی فتح، قائداعظم، تذکرہ پینسٹھ برس کا، پاکستان زندہ باد، تحریکِ پاکستان کے فِکری مراحل اور بہت سی دیگر کتب23مارچ کے حوالہ سے نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں، شائقین مطالعہ گورنمنٹ پبلک لائبریری کمالیہ کے ممبران بنیں اور لائبریری کے مواد سے استفادہ حاصل کریں۔ مزید رہنمائی اور معلومات کے لیے گورنمنٹ پبلک لائبریری کمالیہ تشریف لائیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی انتقال کرگئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے