تازہ ترین
Home / اہم خبریں / یونائٹیڈ بزنس گروپ کا چین کے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل کا خیر مقدم

یونائٹیڈ بزنس گروپ کا چین کے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل کا خیر مقدم

کراچی (نوپ نیوز) یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی) نے پاکستان سنگل ونڈو اور کسٹمز پیپلز ریپبلک آف چائنا کی طرف سے سنگل ونڈو تعاون اور انضمام پر مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کی تشکیل کے مشترکہ فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جو مجوزہ انضمام کے لیے دو طرفہ فریق کوآرڈینیشن میکانزم وضع کرے گا اور تکنیکی بات چیت میں سہولت فراہم کرے گا۔ یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اورصدر زبیرطفیل نے کہا ہے کہ ڈیٹا ایکسچینج میکانزم دونوں فریقوں کو دو طرفہ تجارت میں انڈر/ اوور انوائسنگ اور انسداد تجارت پر مبنی منی لانڈرنگ کا پتہ لگانے میں مدد کرے گا۔

مزید پڑھیں: نوشہرہ پولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ دی۔ داؤ پر لگی ہزاروں کی رقم، آلات قماربازی قبضہ پولیس میں، 4 ملزمان گرفتار
https://www.nopnewstv.com/the-gambling-party-decorated

یو بی جی رہنماﺅں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے جو صنعتی اور اشیائے ضروریہ کی درآمد کے لیے سرفہرست ملک ہے اور امریکہ اور یورپی یونین کے بعد تیسری سب سے بڑی برآمدی منزل ہے، اقتصادی سرگرمیاں اور سامان کی تیزی سے منظوری کے لیے دونوں سنگل ونڈوز کے درمیان انضمام کا دائرہ وسیع ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان میں خاص طور پر انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبے میں بڑا سرمایہ کار ہے اور مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام سے دونوں ممالک کی تاجر برادری کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور سی پیک کی تمام سرگرمیوں میں مدد گار ثابت ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے