چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) ویسے تو پورا چترال پھولوں کا شہر سمجھا جاتا ہے مگر بعض علاقے ایسے بھی ہیں جہاں قدرت نے اپنے بیش بہا حسن کے خزانے لٹانے کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں نے اس حسن میں اضافہ کیا ہے۔ آیون اس قسم کے پھولوں کے باغات کیلئے بہت مشہور ہے۔ آیون میں ناصر احمد خان ٹھیکدار کے والد مرحوم نے ایک ایسا باغ لگایا ہے جہاں پودے زمین کی بجائے دیوار میں لگائے گئے ہیں۔ اس باغ کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہاں ایک ہی پودے میں گلاب کے مختلف انواع و اقسام کے قلم لگائے گئے ہیں اور ایک ہی پودے میں یہ رنگ برنگی گلاب نہایت خوبصورت لگتے ہیں۔ ہمارے نمائندے نے خصوصی طور پر اس باغ کا دورہ کرکے اس کی عکس بندی کی۔ ناصر احمد خان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ یہ اس کے مرحوم والد صاحب کا شوق تھا اور میں نے بھی اسے جاری رکھا۔ ناصر خان نے بتایا کہ وہ فرصت کے لمحات میں یہاں آکر ان پھولوں کے ساتھ شغل کرتا ہے جس سے اس کا وقت بھی اچھی طرح گزرتا ہے اور اسے ایک روحانی سکون بھی ملتا ہے۔ مدثر احمد خان جو سیکنڈ ائیر کا طالب علم ہے اور ناصر کا چھوٹا بیٹا ہے اس کا کہنا ہے کہ مجھے بھی اپنے دادا اور والد صاحب کی طرح ان پھولوں سے بہت محبت لگاؤ ہے اور میں بھی چھٹیوں میں ان پھولوں کے ساتھ وقت گزارتا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ آج کل کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کے لوگ گھروں میں خود ساختہ قرنطینہ میں قید تنہائی گزار رہے ہیں اس سے بہتر یہ ہے کہ اپنے گھروں میں پھول لگائیں ان کے ساتھ پیار کریں اور بدلے میں یہ پھول بھی ہم سے پیار کرتے ہیں ہمیں خوشیاں دیتے ہیں اور ہمیں ہشاش بشاش اور تازہ دم رکھتے ہیں۔ مدثر احمد خان نے مزید بتایا کہ اگر انسان ان پھولوں کے ساتھ دلچسپی رکھے اور پھولوں کے باغ میں رہے تو اس کا قوت مدافعت بہت مضبوط ہوتا ہے اور اس پر بیماریاں بھی اثر نہیں کرتی ہیں۔ اگر علاقے کے ہر فرد شاکرالدین اور ناصر احمد خان کی طرح شوق رکھے اور اپنے گھروں میں پھولوں کے باغ لگائے تو یہ پورا خطہ گل گلزار ہوجائے گا اور یہ زمین پر جنت کا تکڑا نظر آنے لگے گا۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: بلاول زرداری کے سندھ دشمن بیان کی مذمت کرتے ہیں، پی پی چیئرمین سندھ کے خلاف بیان پر فوری معافی مانگیں۔ رکن صوبائی اسمبلی سندھ خرم شیر زمان
https://www.nopnewstv.com/ppp-chairman-apo…-immediately-for/