ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) اساتذہ اس قوم کے حقیقی معمار اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ حکومت کی طرف سے ان معماران قوم کو ہر طرح سے ریلیف اور ان کے تمام جائز حقوق ادا کرنا ضروری ہیں تاکہ اساتذہ اپنی تمام تر صلاحیتیں طلباء کے روشن مستقبل اور تعلیمی اداروں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے اساتذہ سے غیر تدریسی فرائض کا بوجھ ہٹانا اور اس کے نوٹیفیکیشن کا اجراء خوش آئند ہے، جس سے اساتذہ کو یکسو ہوکر تعلیمی میدان میں کام کرنے کا بھرپور موقع میسر آئے گا۔
انہوں نے دیگر صوبائی حکومتوں کو بھی اس جانب متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام صوبائی حکومتیں اسی طرح نوٹیفیکیشن کا اجراء کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اساتذہ کو تمام دفتری امور میں عزت اور احترام سے نوازا جائے گا نیز ان کے معاملات کو ترجیح بنیاد پر حل کیا جائے گا۔