Home / اہم خبریں / پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی

پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے مظلوم طبقے کی عزت میں اضافہ کیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے خواجہ سراؤں کو ان کا حق دینے کے لئے نہ صرف بلدیاتی قانون میں ہر یو سی میں ان کی ایک نشست مخصوص کی ہے بلکہ سرکاری ملازمتوں میں خواجہ سراؤں کو نصف فیصد کوٹہ بھی مختص کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ سعید غنی نے سارہ گل کو پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر بننے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور مظلوم طبقے کی عزت میں اضافہ کیا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ خواجہ سرا اس معاشرے کا حصہ ہیں لیکن افسوس کہ ہمارے معاشرہ ان کو وہ عزت و مقام نہیں دے سکا جس کے وہ حقدار ہیں۔

مزید پڑھیں: اساتذہ کی غیر تدریسی فرائض پر پابندی کے نوٹیفیکیشن کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ تنظیم اساتذہ پاکستان
https://www.nopnewstv.com/teachers-association-of-pakistan

سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد جماعت ہے جس نے سندھ کے بلدیاتی اداروں میں خواجہ سراؤں کو نمائندگی دی ہے اور سندھ حکومت واحد حکومت ہے جس نے سرکاری ملازمتوں میں خواجہ سراؤں کیلئے کوٹہ مختص کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سارہ گل کی ہمت اور حوصلے نے معاشرے میں خواجہ سراؤں کے آگے بڑھنے کے راستے کھول دیئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے