Home / اہم خبریں / ٹیئر فنڈ این جی او کی کوآرڈینیشن سے اسی مہینے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت کچرے سے کھاد بنانے کا آغازکیا جائے گا۔ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنہ

ٹیئر فنڈ این جی او کی کوآرڈینیشن سے اسی مہینے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت کچرے سے کھاد بنانے کا آغازکیا جائے گا۔ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، زبیراحمد چنہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہینگزونجی کمپنی کو ڈسٹرکٹ کونسل کے علاقوں گلشن حدید، میمن گوٹھ، اسٹیل ٹاؤن میں فروری سے کچرا اٹھانے کے کا م کا آغاز کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی اپنے تمام ریسورسس مشینری، گاڑیاں اور عملہ مکمل کرے اور جلد از جلد کام شروع کرے تاکہ ڈسٹرکٹ کونسل کے مکینوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے دریں اثناء اجلاس میں ضلع ملیر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی گئی دریں اثناء اجلاس میں کمپنی کو ہدایت کی گئی کہ این جی او ٹیئرفند کے ساتھ کوآرڈینیشن تیز کریں اسی مہینے این جی او کی کوآرڈینیشن سے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت کچرے کو کمپوز کرکے کھاد بنانے کے کام کا آغاز کیا جائے گا چائنیز کمپنی معاہدے کے مطابق گھروں سے کچرا اٹھائے اور کچرا کنڈیوں کا خاتمہ یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں: ٹنڈو آدم میں ڈی ایس پی اشتیاق آرائیں کو تعلقہ ٹنڈوآدم مقرر کردیا گیا نوٹیفیکشن جاری
https://www.nopnewstv.com/has-been-appointed-as-dsp

انہوں نے کہا کہ جلد از جلد شہر کو کچرے سے پاک کرکے عوام کو ریلیف دینا ہے اجلاس میں نجی کمپنی کے سی ای او، منیجرز، ایس ایس ڈبلیوایم بی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر نجی کمپنی کے سی ای او مسٹر پینگ نے بتایا کہ مزید منی ٹیپر کی خریداری کے لئے آرڈر دے دیا ہے جلد ہی گاڑیوں اور مزید عملے کا انتظام یقینی بنایا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے