ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈو آدم میں ڈی ایس پی اشتیاق آرائیں کو تعلقہ ٹنڈوآدم مقرر کردیا گیا نوٹیفیکشن جاری۔ ٹنڈوآدم میں نٸے آنے والے ڈی ایس پی اشتیاق آراٸیں کو تعلقہ ٹنڈو آدم کے لیے تعنیات کر دیا گیا اس موقع پر سماجی شخصیت امجد آرائیں، اپنا خاور سمیت شہریوں کی جانب سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ٹنڈو آدم اشتیاق آرائیں نے میڈیا کے لوگوں سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ ٹنڈوآدم شہر اور گرد و نواح میں منشیات کی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جاٸے گی، عوام پولیس سے تعاون کرے شہر میں سماجی براٸیوں کے خلاف عوام کے ساتھ مل کر ان براٸیوں کا خاتمہ کریں گے۔