ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) چیئرمین آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ پروگرام ضلع سانگھڑ سینیٹر ملک امام الدين شوقین کی شہر ٹنڈو آدم کی مسلسل خدمت کرتے ہوئے ان کی کاوششوں سے اے ڈی پی اسکیم سے کروڑوں روپے کی لاگت سے حیدرآباد روڑ نٸی کنڈیشن میں اسفالڈ روڑ کی تعمیر کا کام رہنما پی پی پی ضلع سانگھڑ زولفقار علی روشن کی زیر نگرانی تیزی سے جاری ہے یہ روڈ بہت ہی خستہ حالی کا شکار تھا اس کی چوڑای 24 فٹ تھی جس سے شہریوں کو بڑی پریشانی کا سامنا تھا سنیٹیر امام الدین شوقین کی ہدایت پر روڑ کی پیمایش 24 فٹ سے بڑھا کر 52 فٹ کردی گٸی ہے جس کی مسلسل نگرانی سنیٹیر امام الدین شوقین کر رہے ہیں اس روڑ کا وزٹ انشااللہ اس بدھ کو سنیٹیر امام الدین شوقین کریں گے۔
اس روڈ کے بننے سے ٹنڈو آدم کے شہریوں اور دوسرے شہروں سے آنے والے مہمان حضرات کی بھی پریشانی ختم ہوجائے گی اس روڑ کے بنانے پر اہلیان ٹنڈو آدم کی غیور عوام سنیٹیر امام الدین شوقین کے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سنیٹیر اسی طرح شہر کی خدمت کرتے رہیں گے اور شکریہ ادا کرنے کا موقع دیتے رہیں گے۔