کراچی (ذیشان حسین) جنرل مشرف نے پاکستان کو دنیا میں ایک خاص مقام دلوایا اور ان کا دور پاکستان کی تاریخ کا سنہرا دور تھا ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات عرفان میمن نے سابق صدر و آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے دبئی میں انتقال کے بعد اپنے ایک تعزیتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کی پاک آرمی اور پاکستان کے لئے خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔ بلاشبہ پاکستان اور پاکستانی قوم کے لئے ایک درد مند دل رکھتے تھے ان کے دور حکومت میں پاکستان نے دنیا بھر میں اپنا مقام بنایا اور پاکستان تیزی سے ترقی کرنے والا ملک بنا ان کے دور حکومت میں بیرون ممالک تجارتی حلقوں نے پاکستان میں دل کھول کر سرمایہ کاری کی۔