کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ) پاکستان تہذیب اور ثقافت میں اپنی خاص پہچان رکھتا ہے۔ لیکن بد قسمتی سے آج ہم اپنی اصل ڈگر سے ہٹتے جا رہے ہیں۔ جدت کو ضرور اپنائیں لیکن اس کے لیے اپنی اصل پہچان کو پس پشت نہیں ڈالنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل چوہدری نے چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کی مرکزی تنظیم کے نئے عہدیداروں کی نامزدگی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے معروف خطاط اینڈ سکپلیٹر غلام مصطفیٰ صدیقی کو فنانس سیکرٹری اورمعروف سیاسی و سماجی اقلیتی کارکن لالہ سلیم مغل کو مینورٹی ایڈوائزر برائے کلچرل امور اور ایم عثمان سیالوی کو برائے جنرل سیکرٹری سوسائٹی کی مرکزی تنظیم سازی کے لیے نامزد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر چیز اپنی مقررہ حدمیں اچھی لگتی ہے۔ جب ان حدود سے تجاوز کیا جاتا ہے تو اس کے منفی نتائج ہی برآمد ہوتے ہیں۔ مرکزی تنظیم میں اپنی نامزدگی کے موقع پر غلام مصطفیٰ صدیقی، لالہ سلیم مغل اور عثمان سیالوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ آج ہمارا معاشرہ نمایاں تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے اور ہمارے معاشرے سے تحمل ختم ہوتا جا رہا ہے جس کے انتہائی منفی اثرات سامنے آ رہے ہیں اسے مثبت سمت دینے کے لیے ہم سب کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔ تاہم تمام لوگ کھلے دل سے ایک دوسرے کی رائے کا احترام کریں اور معاشرے میں صبر تحمل کو فروغ دینے کے اقدامات کیے جائیں جس سے ہمارے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔ یاد رہے کہ فلم ٹی وی تھیٹر میڈیا کی ایک ہی شکل ہے لیکن ہم اس سے اس طرح استفادہ نہیں کر سکے جس کی عصر حاضر میں رہتے ہوئے اس کی ضرورت ہے۔
فوٹو! صدر چوہدری آرٹس سوسائٹی ایم افضل چوہدری سوسائٹی کی تنظیم سازی کے موقع پر نئے عہدیداروں کے ساتھ گروپ فوٹو!