ساہیوال (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) کی جانب سے ملازمین کے حقوق کے حصول کے لیے جاری احتجاج اور دھرنا آج چھٹے روز بھی بھرپور انداز میں جاری رہا۔ساہیوال کے قائدین گزشتہ چھ دن سے کھلے آسمان تلے اپنے مطالبات کے حق میں ڈٹے ہوئے ہیں۔دھرنے میں شریک نمایاں قائدین میں ذوالقرنین ملک، ڈاکٹر موسیٰ عابد جتوئی، سردار فیضان خالد ڈوگر، مہر راشد نوید سپراء، ڈاکٹر سعید احمد جتوئی، رائے مظہر بشیر، طارق عباس اور میاں ضیاء احمد شامل ہیں، جب کہ گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول اینڈ کالج کا قافلہ بھی دھرنے کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور شرکت کر رہا ہے۔ قائدین کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کرتی، احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے حقوق کے حصول تک جدوجہد ہر صورت جاری رکھی جائے گی۔ شرکاء کے مطابق یہ تحریک سرکاری ملازمین کے بہتر مستقبل اور ان کے معاشی و پیشہ ورانہ حقوق کے تحفظ کے لیے جاری ہے، اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا پوری قوت کے ساتھ جاری و ساری رہے گا۔
Tags Dr.Ghulam Murtaza پاکستان پنجاب ڈاکٹر غلام مرتضیٰ صوفی محمد ضیاء شاہد کمالیہ