تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نوشہرو فیروز پریس کلب کے سامنے سندھی ادبی سنگت شاخ بچل مہر کی طرف سے بحریہ ٹاؤن کے بلڈر ملک ریاض کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

نوشہرو فیروز پریس کلب کے سامنے سندھی ادبی سنگت شاخ بچل مہر کی طرف سے بحریہ ٹاؤن کے بلڈر ملک ریاض کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمد علی ملک) نوشہرو فیروز پریس کلب کے سامنے سندھی ادبی سنگت شاخ بچل مہر کی طرف سے بحریہ ٹاؤن کے بلڈر ملک ریاض کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، تفصیلات کے مطابق آج سندھی ادبی سنگت کی طرف سے نوشہرو فیروز اللہ والا چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ جس کی رہنمائی سندهی ادبی سنگت شاخ بچل مہر کے سیکریٹری میر حسن مہر، کونسلر خدا بخش سولنگی، خزانچی ایم ظفر تگر، محمد رمضان سولنگی، سوڈھل مہر، صحافی رانا عبدالجبار راجپوت، سیاسی اور سماجی رہنما مظہر عباسی نے کی اور میڈیا سے بات کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ فوراً ملک ریاض کے خلاف ایکشن لیکر اس کو روکا جاۓ جس کی وجہ سے کراچی سے جامشورو تک سندھیوں کی بستیاں گراکر اپنے بلیک کاروبار کا حصہ بنا رہا ہے اس قبضہ گروپ کے مین کردار کو فوراً روکا جاۓ ورنہ احتجاجی دھرنا وزیراعلی ہاؤس کے سامنے لگایا جاۓ گا اور اگر کسی کا جانی و مالی نقصان ہوا ان کا نقصان ادا کریں۔ نہیں تو احتجاج کا داٸرہ وسیع کیا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے