تازہ ترین
Home / اسلام آباد / وزیراعظم عمران خان کا وفاقی وزراء و دیگر اہم حکومتی شخصیات کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

وزیراعظم عمران خان کا وفاقی وزراء و دیگر اہم حکومتی شخصیات کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء اور دیگر اہم حکومتی شخصیات کے ہمراہ (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے، وزیراعظم کو ملک کی داخلی و خارجی سیکورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر د اخلہ شیخ رشید، وزیر خزانہ شوکت ترین، مشیر قومی سلامتی معید یوسف سمیت دیگر اہم حکومتی شخصیات کے ہمرا اسلام آباد میں (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ ڈی جی آئی یس آئی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ملک کی داخلی و خارجی سیکورٹی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ افغانستان اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی وزیراعظم کو بریف کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے حکومتی وفد کے ہمرا سوا دوگھنٹے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں گزارا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے