تازہ ترین
Home / Home / کمالیہ : گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 کمالیہ میں سکولز کے سربراہان میں ٹیبز تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

کمالیہ : گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 کمالیہ میں سکولز کے سربراہان میں ٹیبز تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر نے سینتیس سکولز کے سربراہان میں ٹیبز تقسیم کیے.

کمالیہ ( ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے اداروں میں ڈیجیٹلایزشن کا عمل جاری ہے تا کہ پیپر ورک کو ختم کیا جاسکے. اس سلسلہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 کمالیہ میں سکولز کے سربراہان میں ٹیبز بدست اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر تقسیم کیے گیے۔ اس موقع پر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر یاور علی خواجہ بھی ہمراہ موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹیبز کی مدد سے مانیٹرنگ کے عمل میں شفافیت ہوگی اور دور دراز علاقوں میں موجود سربراہان کو بچوں کی تعداد و حاضری سمیت دیگر معاملات کی رپورٹنگ میں آسانی ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ جات کو پیپر فری بنانے کا عمل جاری ہے اور مرحلہ وار دیگر محکموں کو بھی ڈیجیٹلایز کیا جارہا ہے۔

 

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں تعینات سپرنٹینڈنٹ ممتاز حسین راسخ پنجیانہ شدید علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے