تازہ ترین
Home / Home / کمالیہ: محلہ مدینہ آباد رضا چوک سیورج کے گندے پانی سے دریا کا منظر پیش کرنے لگا

کمالیہ: محلہ مدینہ آباد رضا چوک سیورج کے گندے پانی سے دریا کا منظر پیش کرنے لگا

صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر، بار بار توجہ دلانے باوجود انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی

اہل محلہ کا AC کمالیہ، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ اور مقامی نمائندگان سے صورتحال کے نوٹس کا مطالبہ

کمالیہ ( ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق محلہ مدینہ آباد رضا چوک اور دیگر کئی گلیوں میں صفائی کی صورت حال انتہائی ابتر ہے یہ گلیاں کئی دنوں سے دریا کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ مسجد میں جانے والے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ ٹی ایم اے کمالیہ مسجد کے تقدس کا کچھ تو خیال کریں۔ کئی گلی محلے سیوریج کے پانی سے بھرے پڑے ہیں۔ راہگیروں کو گزرنے میں مشکلات اور علاقہ مکین گھروں میں محصور ہو گئے۔ مقامی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے، اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔ ان خیالات کا اظہار اہلِ محلہ پہلوان مِلک شاپ، شفیق احمد، بھٹو حمام والا، محمد عدنان، رحمت کریانہ سٹور، فرحان اور دیگر اہلِ محلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ محلہ مدینہ آباد رضا چوک اور ملحقہ گلیاں نہروں کی شکل اختیار کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کو شکایات کرنے کے باوجود ابھی تک نکاسی آب کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔ ملحقہ گلیوں سے گزرنے والے افراد، سکول جانے والے بچوں، مسجد میں آنے والے نمازیوں اور شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔ اہلِ محلہ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ اہل محلہ کے مطابق انہوں نے انتظامیہ کی توجہ بار بار اس ابتر صورتحال کی طرف دلوائی مگر کسی کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ اہل علاقہ نے AC کمالیہ، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ اور مقامی نمائندگان سے صورتحال کے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔ محلہ مدینہ آباد رضا چوک میں سیورج کے گندے پانی کی وجہ اہلِ مکین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے لوگوں کو پیدل چلنا محال ہوگیا ہے۔ جس سے چمکیں گے گاؤں اور ستھرا پنجاب کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ اور چمکیں کے گاؤں کا اکٹھا کیا گیا فنڈ نہ جانے کہاں گیا ہے۔ یہاں کے مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈی سی ٹوبہ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مدینہ آباد کی سیورج نظام کو فی الفور درست کیا جائے کیونکہ گندے پانی اور گندگی کے ڈھیروں نے مکینوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ گندہ پانی تلابوں کا منظر پیش کرنے لگا ہے جس کی وجہ سے صفائی کا نظام بھی ابتر ہو چکا ہے۔ اور سیوریج کے گندا پانی جوہڑ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔اور موذی امراض کی دعوت دے رہا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے