تازہ ترین
Home / Home / ایڈووکیٹ قيصر اقبال خان چیئرمین سنٹرل جیل ریفارمز کمیٹی پنجاب بار کونسل نامزد، نوٹیفکیشن جاری

ایڈووکیٹ قيصر اقبال خان چیئرمین سنٹرل جیل ریفارمز کمیٹی پنجاب بار کونسل نامزد، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (رپورٹ نیشنل یونین آف جرنلسٹس )تفصیلات کے مطابق قیصر اقبال خان ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ کی جوڈیشری کی خدمات کو سہراتے ہوئے پنجاب بار کونسل نے قیصر اقبال خان ایڈووکیٹ کو چیئرمین ڈسٹرکٹ (سنٹرل) جیل کوٹ لکھپت لاہور ریفامز کمیٹی پنجاب بار کونسل نامزد کر دیا۔ باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل ایڈووکیٹ عرفان حیات باجوہ، ممبر پنجاب بار کونسل ایڈووکیٹ مظہر محمود بھٹی صدر لاہور بار ایسوسی ایشن، ایڈووکیٹ منیر حسین بھٹی، صوبائی وزیر خزانہ و پارلیمانی امور پنجاب میاں مجتبیٰ، شجاع الرحمان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ و دیگر وکلا اہم سماجی سیاسی و کاروباری شخصیات کی جانب سے ایڈووکیٹ قیصر اقبال خان کو مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر قیصر اقبال خان نے کہا کے میں پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ اس کہ بعد تمام دوستوں اور خصوصاً چیئرمین آل پنجاب جیل ریفامز کمیٹی پنجاب ایڈووکیٹ رانا طفیل احمد خان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے چیئرمین ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ریفارمز کمیٹی پنجاب بار نامزد کیا- اِن شاء اللہ میں اپنے فرائض ماضی کی طرح ایمان داری اور بھرپور فرض شناسی سے سرانجام دوں گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حکومت بجٹ میں شامل تجارت دشمن شقوں کو واپس لے، بصورت ملتان و دیگر ملک بھر کے صنعتکار اور تاجر سراپا احتجاج ہونگے

ملتان(ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سابق صدر ایوان تجارت و صنعت ملتان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے