ڈی سی محمد ارشد بھدر نے اس موقع پر موجود ڈی او پلانگ ٹوبہ جواد احد سردار کو ہدایات جاری کیں
کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ویب ایڈیٹر) ڈی سی محمد ارشد بھدر سے ان کے آفس میں سٹی پریس کلب کمالیہ کے ممبران اور عہدے داروں نے اپنے صدر ملک منظور حسین فریدی وسیر کی قیادت میں ملاقات کی اس موقع پر ڈی او پلاننگ ٹوبہ جواد احمد سردار۔ ایکسین پلڈنگ ٹو بہ محمد اعجاز چوہدری اور سینئر صحافی مقبول طارق ۔ محمد افضل کھتران۔ ملک دلشاد ھادی۔ حافظ الطاف حسین ہنجراء ۔ ملک وقار منظور فریدی و سیر – محمد جاوید فریدی بھی موجود تھے ۔ سٹی پریس کلب کمالیہ کے وفد نے ڈی سی ٹوبہ محمد ارشد بھدر کی توجہ محکمہ پبلک ھیلتھ ۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی طرف دلائی جس پر ڈی سی محمد ارشد بھدر نے اس موقع پر موجود ڈی او پلاننگ ٹوبہ جواد احمد سردار کوحکم دیا کہ وہ ایس ڈی او پبلک ھیلتھ اور ایس ڈی اولوکل گورنمنٹ کو بلا کر ان سے وضاحت طلب کریں۔ اسی وفد نے کمالیہ جنگل میں میں روزانہ کی بنیاد پر ھونے والی کرپشن کی طرف دلائی تو ڈی سی ٹو بہ محمد ارشد بھدر نے اپنے سٹاف افسر کو حکم دیا کہ ایس ڈی ایف او کمالیہ جنگل افتخار احمد کو کل میرے سامنے پیش ھونے کا حکم دیں۔ کمالیہ کے شہری نے ایک تحریری درخواست ڈی سی کے سامنے پیش کی اور بتایا کہ ADLR کمالیہ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ھے جس پر ڈی سی نے مزکورہ درخواست ADCR ٹو بہ کو مارک کی اور انکواری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ کمالیہ کے نوجوان صحافی ملک وقار نے ڈی سی ٹو بہ محمد ارشد بھدر کو بتایا کہ کمالیہ کے اشٹام فروش ابرار حسین نے ناجائز منافع خوری کا بازار گرم کر رکھا ہے جس پر ڈی سی نے ڈی او پلانگ جواد احمد سردار کو انکواری کرنے کا حکم دیا۔ سٹی پریس کلب کمالیہ کے وفد نے ملاقات کے بعد ڈی سی محمد ارشد بھدر کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا۔