تازہ ترین
Home / Home / تہجد ۔۔۔ تحریر : بنتِ علی قریشی ۔ راولپنڈی

تہجد ۔۔۔ تحریر : بنتِ علی قریشی ۔ راولپنڈی

میرے پیارے رب کی لاڈلی نماز جو بہت بڑی دولت ہے
جس کو نصیب ہو گی
اس نے سب کچھ پالیا
یوں تو اللہ ہمیں ہر وقت سنتا ہے ہمیں دیکھ رہا ہوتا ہے لیکن قیام اللیل (رات کے وقت) اللہ خاض طور پر آسمان پر جلوہ فروز ہوتے ہیں اور انتظار فرماتے ہے کہ کونسا میرا بندہ اس وقت لحاف کو چھوڑ کراٹھنے کی تکلیف کو سہہ کر ٹھنڈے پانی سے وضوء کر کے فقط مجھے یاد کرے گا ۔
اس کا وقت عشاء کی نماز کے بعد شروع ہو جاتا ہے اور فجر کی نماز سے پہلے تک ہوتا ہے تہجد ادا کرنا، اللہ سے پیار کے اظہار کا طریقہ ہے۔
تہجد کی نماز وہ واحد نماز ہے جو موذن نہیں دل
کی آذان پر پڑھی جاتی ہے۔
اللہ فرماتے ہیں کہ کوئ ہے ،جو مجھ سے فریاد کرے میں اس کی سنو، جو میرے لیے روئے میں اسے مطمئین کرو،جو مجھ سے مانگے میں اسے عطا کرو۔
حدیث نبوی ہے:
رات کی نماز (یعنی تہجد) پڑھا کرو تم سے پہلے گزشتہ امتوں کے نیک حضرات (بھی) اسکو پڑھتے آۓ ہیں اور یہ نماز تمہارے لئے اللہ جل شانہ، سے نزدیک ہونے کا سبب ہے اور گناہوں کا کفارہ کرنے والی ہے اور گناہوں سے روکنے والی ہے (ترمذی)۔
اس حدیث میں آپ اللہ سے نزدیک ہونے کا اشارہ دے رہے ہیں تو کیوں نہ ہم اللہ کے نزدیک ہو جائے جس نے ہمیں اتنی نعمتوں سے نوازا اگر ہمارے پاس مانگنے کے لیے کچھ نہیں تو ہم پر یہ لاگو نہیں کہ ہم اس عظیم ہستی کا شکر ادا کریں جس نے بن مانگے سب کچھ عطا کردیا۔

تہجد کی نماز تک پہنچ جاؤ تو سمجھ لینا کہ
اللہ نے اپنے قریب کر لیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر ہمارے رات کے اعمال بہتر ہو نگے تو دن خود بخود اللہ کے حکموں پر ڈھل جائے گا۔
تہجد کی دعاؤں سے انسان وہ پالیتا ہے
جو چیز اس کے نصیب میں نہیں ہوتی

اور یہ اتنا بہترین موقع ہےجو اور مذہبوں میں نہیں کہ ہم اپنے اللہ سے ہر بات کو منوا سکتے ہیں اپنے گناہوں کی بخشش کروا سکتے ہیں۔ اے آدم کی اولاد دنیا کی ہر آسائیشوں کو چھوڑ کر اس کی طرف متوجہ ہو جا۔اللہ سے اپنی محبتوں کا اظہار کرے اور اپنی دعائیں منوائیں اپنی مغفرت کی دعا کرے نعمتوں کا شکر ادا کریں۔
اللہ پاک کا خاص کرم یہ نہیں کی اپکو بہت ذیادہ دولت مل گئی ہے۔
بلکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ ہے کہ آپ کو تہجد کے سجدوں کی توفیق مل جائے۔
تہجد کی رغبت ۔۔۔تہجد۔۔۔ کا شوق۔۔۔ تہجد کے آنسو
یا اللہ پاک اپنے فضل و کرم سے ہم سب کو عطا کر۔
امین یا رب العالمین

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے