تازہ ترین
Home / Home / بے برکتی ۔۔۔ تحریر : عائشہ صفدر

بے برکتی ۔۔۔ تحریر : عائشہ صفدر

آج کے دور جدید میں بے تحاشہ نعمتیں ہمارے ایک نقطہ کی نظر ہے مگر اس ٹیکنالوجی کے دور میں بھی جہاں وسائلوں کی ایجاد میں ترقی ہو رہی ہے وہی بے انتہا بے برکتی کی وجوہات بھی سامنے آ رہی ہیں لوگ اس بات کو بھول بیٹھے ہیں کہ وہ یکتا تنہا ذات الله رازق ہے اور اس نے ہر جان کے رزق کا ذمہ خود لیا ہے قرآن پاک میں بیان فرمایا ہے۔
﴿وَمَا مِن دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللَّهِ رِزْقُهَا ﴾

اور کوئی نہیں زمین پر چلنے والا مگر اللہ پر ہے اس کی روزی۔

ہم اس علم کی فراغت عمل کی کمی کے دور میں ایسے بے یقینی علاج سے کمزور بیمار ہو چکے ہیں جن کی تلاش میں ہر اس قسم کی بیماری میں مبتلا ہے جس سے ہمیں ہمارے رب تعالیٰ نے منع فرمایا ہے۔
کچھ حال میں یہی چل رہا ہے کہ ایک بیچنے والا خریدنے والے اپنے مال بیچ کر رازق خلق کو بھلا کر جھوٹی قسم کھانے کی بدعات پر پہنچ جاتے ہیں جیسے کہ احادیث میں مرکوز ہے۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جھوٹی قسم کھانے سے گو مال بک جاتا ہے لیکن برکت مٹ جاتی ہے۔
(بخاری ، جلد اول کتاب البیوع ،حدیث نمبر1958)
اور سلسلہ کچھ یہی اختتام پر نہیں بلکہ خریدنے والا بھی زرائع حلال سے ہٹتا بے یقینی کی اس زنجیر میں قید ہے، کمانے کا زرائع حلال بھی ہے یا نہیں ، شعور کی کسی تنگ گلی میں بھی نہیں روشنی جاگتی۔۔۔
ہر دوسرا شخص اس بُری بیماری میں مبتلا ہے اور یہ بھی کہ اس کے بغیر سر کل ہی چلتا حلال کی کمائی کی بجائے حرام سے نوٹ جوڑنا ہے، اس بارے میں اللہ کے ہاں جوابدہی کا شعور مٹی میں ملا دیا ہے، بس پھر یہی ہے کہ بے برکتی ہماری جڑوں میں رس کر ہماری شاخوں (نئی نسل) کے لیے وبال کا سبب بن رہی ہے
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ایک زمانہ لوگوں پر ایسا آئے گا کہ آدمی کچھ پرواہ نہ کرے گا حلال سے کمائے یا حرام سے۔
(بخاری ،جلد اول کتاب البیوع ،حدیث نمبر1932)
مختصراً یہ کہ ہمارا یقین ایمان کمزور ہوتا جا رہا ہے کہ ہم خود کو خود کا مالک سمجھے بیٹھے ہیں حالانکہ یہ سراسر غلط فہمی ہے۔
بس یہی دوڑ ہے اس دور کے انسانوں کی
تیری دیوار سے اونچی میری دیوار بنے
دوسرا یہ کہ دینے والی ذات الله کی ہے اور دعا کی چابیوں کے ساتھ یقین کا تالہ کھولنا ہے یہی عقیدت ہے کہ اپنی کوششوں کا گواہ بنا کر نتیجہ الله پہ چھوڑ دے، یہ اج کے انسان کی بیماریوں کا بہترین علاج ہے جس میں وہ مبتلا ہے۔
دعا ہے الله ہمارے ملک پاکستان کی حفاظت فرمائیں ، اور ہمارے رزق ،مال ،اولاد میں برکتیں عطا کرے۔۔۔آمین
پاکستان زندہ باد

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں تعینات سپرنٹینڈنٹ ممتاز حسین راسخ پنجیانہ شدید علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے