![]()
پولیس کی کاروائی بھی مشکوک، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب مجھے انصاف دیں : شہری محمد شبیر
منڈی بہاولدین (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) محمد شبیر احمد ولد سردار خان چک بساوا نے آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کر دی۔ مجھ سمیت میری ساری فیملی پر اور میرے گھر آئے میرے عزیز و اقارب پر میرے بھائی کی دوسری بیوی امبرین نامی عورت نےجھوٹی ایف آئی آر کٹوا دی۔ پہلے تو میری بیٹی سے زیادتی کروائی جس کا ملزم جیل میں بند ہے اور اِن شاء اللہ اس کو اس کے کیے کی سزا ضرور ملے گی۔ مگر بات یہاں پر ختم نہیں ہوتی، امبرین نامی عورت نے کیس واپس نہ لینے پر کرائے کے قاتل بلا کر مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا۔ میں شدید زخمی ہو گیا اس کا مقدمہ بھی میں نے درج کروایا تا حال مجھ پر حملہ کرنے والے ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے۔ اس مکار عورت نے پیسے کے زور پر کرائے کے گنڈوں سے مجھے ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا۔ مجھے اور میرے بچوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔ میری وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے درخواست ہے کہ میری حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ آئے روز یہ عورت جھوٹے وقوعے بنا کر میرے اوپر ایف آئی آر درج کروا دیتی ہے۔ میں ایک محنت کش بڑی مشکل سے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں میرے پاس پولیس کو دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ جس کی وجہ سے پولیس میرے ساتھ تعاون نہیں کرتی۔ الٹا مجھے ڈراتی اور دھمکاتی ہے کہ تم صلح کر لو۔ میری اعلیٰ حکام سے درخواست ہے مجھے انصاف دلایا جائے۔