تازہ ترین
Home / Home / میڈی کیم گروپ کا عمانی تاجروں کے اعزاز میں عشائیہ۔

میڈی کیم گروپ کا عمانی تاجروں کے اعزاز میں عشائیہ۔

کراچی (ذیشان حسین) میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے سی او او خرم خلیل نینی تال والا نے کراچی کے دورے پر آئے ہوئے عمانی تاجروں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاپر پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ عمانی تاجروں سعید النہدی، حسن الداری، سیف الداری، احمد سعید الداری، حمید الرادی،ارشد خان، مختار سومرو، طاہر محمود نے عمانی نائب قونصل جنرل حمود ناصر سلیم النہدی کی قیادت میں خلیل احمد نینی تال والا سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ کاروبار کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا اور عمانی تاجران نے پاکستانی تاجر برادری کو عمان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کرنے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر خرم خلیل نینی تال والا نے عمانی تاجروں کو اپنی کمپنی کی مصنوعات دکھائیں جنہیں عمانی تاجران کی جانب سے سراہا گیا اور کہا کہ میڈی کیم کے علاوہ دیگر پاکستانی مصنوعات عمانی مارکیٹ میں پسند کی جاتی ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

عوام کے لیے فاقے ناکے اور ڈاکے ہیں۔ پاکستان کے تمام وسائل اشرافیہ کے لیے ہیں۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تحریک جہاد بالقلم پاکستان کے سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے